کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے نے خیبر پختونخوا کے گورنر، عزت مآب فیصل کریم کنڈی کی آمد کا خیرمقدم کیا، جنہوں نے نئے کاروباری سہولت کاری سیکشن کا افتتاح کیا، جو کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دے گا۔
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل خانے نے خیبر پختونخوا کے گورنر، عزت مآب فیصل کریم کنڈی کی آمد کا خیرمقدم کیا، جنہوں نے نئے کاروباری سہولت کاری سیکشن کا افتتاح کیا، جو کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دے گا۔
متحدہ عرب امارات کا قونصل خانہ کراچی میں پوپ فرانسس کے انتقال پر دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ پوپ فرانسس نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کی اور دنیا بھر میں رواداری، پرامن بقائے باہمی اور باہمی سمجھ بوجھ کے اصولوں کو فروغ دیا۔
عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات برائے کراچی نے پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان کا استقبال کیا۔ گورنر نے یو اے ای ویزا سینٹر کی خدمات کو سراہا اور قونصل جنرل صاحب کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ، جناب محمد اسحاق ڈار سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان ایک معاہدے اور مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کئے گئے.
عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات برائے کراچی، نے وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین، جناب رانا مشہود احمد خان کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔
اس ملاقات میں نوجوانوں کی ترقی، ہنر مندی میں اضافہ، اور بااختیار بنانے کے اقدامات کے حوالے سے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات پاکستان کے نوجوانوں کی حمایت اور مثبت بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاس ہے۔
اسلامی جمہوريہ پاکستان کے صدر جناب آصف علی زرداری نے ابو ظہبی کے ولی عہد عزت مآب الشيخ خالد بن محمد بن زايد آل نہيان کو ان کی غير معمولی خدمات اور پاکستان کے ليے غير متزلزل حمايت اور متحده عرب امارات اور اسلامی جمہوريہ پاکستان کے درميان مختلف شعبوں ميں ٹهوس تعلقات کو مستحکم کرنے کے اعتراف ميں اعلی سول ايوارڈ نشان پاکستان کا اعزاز عطا کيا.