اپنے ڈیزائن، ترقی اوراپ ڈیٹ کے لحاظ سے، سوشل میڈیا ویب سائٹیں اورانکے آپریٹرز کے شرائط وضوابط کے ساتھ ساتھ رازداری کی پالیسی اورسوشل میڈیا ویب سائٹوں کے مالکان کے ذریعہ جاری کردہ استعمال کی شرائط کے تابع ہیں۔ وزارت خارجہ سوشل میڈیا ویب سائٹوں کے ذریعہ فراہم کردہ حل اورایپلی کیشنز کا استعمال کرتی ہے، اور یہ سوشل میڈیا ویب سائٹوں کے مواد کا نظم ونسق کرتی ہے اورایسی ویب سائٹوں پر وزارت خارجہ کے ویب صفحات کے مواد کو اپڈیٹ کرتی ہے۔
معلومات کا اشتراک:
وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا ویب صفحات کے توسط سے شائع کی جانے والی معلومات کو سوشل میڈیا ویب سائٹ کے صارفین سوشل میڈیا ویب سائٹ کی رازداری کی پالیسی کے مطابق شیر كرتے ہیں یادر رہے کہ معلومات کو شیر کرنے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی سوشل میڈیا ویب سائٹ کے شرائط وضوابط سے مشروط ہوگی۔ ان سوشل میڈیا ویب سائٹس کے صارف کی حیثیت سے، وزارت خارجہ ان ویب سائٹوں میں معلومات کے تبادلے کے ضوابط اورشرائط كو پابند یا كنٹرول نہیں كرسكتا۔
وزارت خارجہ اپنے سوشل میڈیا ویب صفحات پردی جانے والی کسی بھی رائے کے لئے ذمہ دار نہیں ہوگا، اورصارفین کے ذریعہ سوشل میڈیا ویب صفحات پرکسی بھی طرح کے مواد کی دوبارہ پوسٹنگ یا ریٹویٹنگ کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔
مزید برآں، وزارت خارجہ اپنے سوشل میڈیا ویب صفحات پرپوسٹ کرنے کے بعد کی جانے والی کسی بھی کارروائی کا ذمہ دار نہیں ہوگا، جیسے پوسٹ کرنے کے بعد تبصرہ کرنا یا دوسرے صارفین کی جانب سے دوبارہ شیئر کرنا۔ مزید برآں، تبصرے کی شرائط وضوابط سوشل میڈیا ویب سائٹ ڈویلپرز کی شرائط کے تابع ہوں گے۔
اندراج:
مختلف سوشل میڈیا ویبسائٹ كے حصوں میں صارف کو سوشل میڈیا ویب سائٹس میں سائن ان کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسی ویب سائٹوں میں لاگ ان کرنا سوشل میڈیا ویب سائٹس ڈویلپرز کے شرائط وضوابط کے تحت ہوتا ہے۔
سیکیورٹی:
چونکہ وزارت خارجہ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کا صارف ہے، لہذا وہ صارفین کی معلومات کے تحفظ کے لئے سوشل میڈیا ویب سائٹ، ڈویلپرز کے ذریعہ ترتیب دیئے گئے تمام ضروری اقدامات کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ایسے معاملات میں جب صارفین نے سائٹ کے ذریعے حساس معلومات پیش کی ہیں، وزارت خارجہ اس طرح کی معلومات کو آن لائن یا آف لائن تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت نہیں دے گی۔ رازداری کی پالیسی اوراستعمال کی شرائط سوشل میڈیا ویب سائٹ ڈویلپرز کے تابع ہوں گی۔
وزارت خارجہ اپنے سوشل میڈیا ویب صفحات کے استعمال کنندگان کو بتائے بغیر، اپنے سوشل میڈیا ویب صفحات پر کسی بھی غلط استعمال یا معلومات کو شیئر کرنے سے بچانے کے لئے مناسب اور تمام ضروری اقدامات کرنے کا حق ہے۔ تاہم وزارت خارجہ کو معلومات کی رازداری کی خلاف ورزی یا کسی بھی واقعے کی وجہ سے آپ یا کسی تیسرے فریق کے ذریعہ ہونے والے کسی بھی نقصان کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا ہے جو آپ وزارت خارجہ کے ویب پیج کے ذریعہ اندراج كرچكے ہوںہیں۔
معلومات کو کسی طرح کے نقصان، غلط استعمال یا تبدیلی سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کے باوجود، وزارت خارجہ اس ویب سائٹ کے استعمال کے بعد آپ کی رازداری کی ضمانت نہیں دے گی۔ وزارت خارجہ امور کو آپ کی طرف سے یا کسی تیسری فریق کی طرف سے کسی بھی قسم کے نقصان یا معلومات کی رازداری کی خلاف ورزی کے سبب ہونے والے کسی بھی نقصان کے لئے ذمہ دار یا قانونی طور پر ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جائے گا، جسے آپ نے سائٹ کے ذریعے شیئر کیا ہو۔
اس ویب سائٹ میں تیسری پارٹی کی ویب سائٹوں کے لنکس شامل ہیں۔ لہذا، وزارت خارجہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ڈویلپرز اورآپریٹرز کی رازداری کی پالیسیوں کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ ہمارے سوشل میڈیا ویب صفحات سے دوسرے ویب صفحات جہاں ذاتی معلومات کی ضرورت ہوتی ہو جاتے ہوئے ہوشیار رہیں۔ ہماری پرائیویسی پالیسی صرف وزارت خارجہ کے سوشل میڈیا ویب صفحات کے ذریعے جمع کی گئی معلومات پر لاگو ہوگی۔
وزارت خارجہ وقتا فوقتا کوئی نوٹس دئے بغیر ان شرائط وضوابط میں کوئی معمولی یا بڑی ترمیم کرنے کا حق محفوظ ركھتی ہے۔ آپ کا وزارت خارجہ كے سوشل میڈیا ویب صفحات کا مستقل استعمال شرائط وضوابط میں کی جانے والی تمام تبدیلیوں كی آپكی طرف سے قبولیت کے طور پرسمجھا جائے گا۔
کوکیز:
وزارت امورخارجہ معلومات اکٹھا کرنے یا آگے بھیجنے کے لئے کوکیز استعمال نہیں كرتا ، یہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ڈویلپرز کے شرائط وضوابط سے مشروط ہوں گی۔
صارفین کا طرز عمل:
وزارت خارجہ امور کے صارفین کو سوشل میڈیا ویب صفحات پر مندرجہ ذیل کام کرنے سے منع کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ کوئی جامع فہرست نہیں ہے، مزید اضافی ممنوعات کا اطلاق ہوسکتا ہے: