متحدہ عرب امارات كے وزیر خارجہ جناب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ایتھوپیا اور اریٹیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی كا خیر مقدم كیا اور انہوں نے كہا یہ معاہدہ خاص طور پر دونوں ممالک میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے اور افریقہ كے خطے پر مثبت اثرات چھوڑے گا
شیخ عبداللہ بن زاید نے دونوں ممالک کے رہنماؤں اریٹیریا کے صدر اسیاس افورکی اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی کے اس تاریخی اقدام کی تعریف کی جو خطے کے لیے خوشحالی اور استحکام کا باعث ہے اور جو دونوں ہمسایہ ممالک كی سیاسی دانشمندی کی عكاسی کرتا ہے جو بہت سے مشترکہ مفادات میں شراكت دار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا كہ متحدہ عرب امارات کی خواہش ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک اور ان کے دوستانہ عوام اور پورے خطے کے مفاد میں امن اور سلامتی كے لیئے معاون ثابت ہو اور یہ کہ متحدہ عرب امارات درست بین الاقوامی تعلقات كے لیئے اس کی حمایت کرتا ہے اور معاہدے كو مضبوط بنانے کے لیے کام کرے گا تاکہ یہ خطہ امن اور خوشحالی كا گہوارہ بن جائے جس کے دونوں فریق مستحق ہیں - اس معاہدے كے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کی بھلائی اور خوشحالی کے لیے مضبوط بنانا ہے
شیخ عبداللہ بن زاید نے كہا كہ متحدہ عرب امارات دونوں ممالک کے درمیان اس تاریخی معاہدے كے ذریعے امید کرتا ہے کہ یہ ایتھوپیا اور ایٹریا کے درمیان مزید معاشی ، ثقافتی ، سماجی اور دیگر تعلقات كو مزید تقویت بخشے گا