ہمیں فالو کریں
Banner

سرکاری دستاویزات، سرٹیفکیٹ اور کمرشل انوائسز کی تصدیق

وزارت خارجہ کے سمارٹ چینلز میں کسی ایک میں لاگ ان کریں:

  • افراد کے لئے: متحدہ عرب امارات پاس استعمال کریں
  • کمپنیوں کے لئے: وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر صارف اکاؤنٹ بنائیں

2- كمپنیوں اور اشخاص كی خدمت كی لسٹ میں سے سرکاری دستاویزات، سرٹیفکیٹ اور کمرشل انوائسز کی تصدیق كا انتخاب كریں  اور درخواست دینے كے لیئے خدمت شروع پر كلك كریں

3- تصدیق كی خدمت كے لیئے مقام كا انتخاب كریں

  • متحدہ عرب امارات سے إجراء كردہ دستاویزات جو امارات میں وزارت خارجہ سے تصدیق نہیں كی گئی 
    a) متحدہ عرب امارات میں  خوشی كے مراكز كا انتخاب كریں
    b) پھر ڈیلیوری سروس یا خوشی کے مراکز میں سے ایك كا انتخاب كریں

نوٹ: براہ کرم یقینی بنائیں کہ دستاویزات کسی بھی سرکاری اور منظور شدہ ادارے سے، عملی یا الیکٹرانک طور پر تصدیق شدہ ہیں۔ مثال كے طور پر پیدائش کا سرٹیفکیٹ وزارت صحت یا مقامی ہیلتھ اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہونا چاہیے۔

  • ان دستاویزات كے لیئے جو متحدہ عرب امارات سے جاری کردہ ہیں اور جن كی بیرون ملک متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے یا قونصل خانے سے تصدیق کی ضرورت ہے۔
    a) بیرون ملک متحدہ عرب امارات کے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کا انتخاب
    b) پھر وہ سفارت خانہ یا قونصل خانہ منتخب کریں جسے سے آپ تصدیق كرانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: براہ کرم یقینی بنائیں کہ دستاویزات متحدہ عرب امارات میں وزارت کے خوشی كے مراكز میں سے کسی ایک سے تصدیق شدہ ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات سے باہر جاری کردہ دستاویزات جن کے لیے بیرون ملک متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے یا قونصل خانے سے تصدیق دركار ہے
    a) بیرون ملك متحدہ عرب امارات كے سفارت خانوں اور قونصل خانوں كا انتخاب كریں
    b) پھر وہ سفارت خانہ یا قونصل خانہ منتخب کریں جسے سے آپ تصدیق كرانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: براہ کرم یقینی بنائیں کہ دستاویزات متعلقہ سرکاری اور منظور شدہ ادارے سے تصدیق شدہ ہیں۔ مثال كے طور  پر دستاویز  جاری كردہ  ملک کی وزارت خارجہ سے۔

متحدہ عرب امارات سے باہر جاری کردہ دستاویزات کے لیے جن کے لیے متحدہ عرب امارات میں  تصدیق كی ضرورت ہے۔
a) متحدہ عرب امارات میں  خوشی کے مراکز کا انتخاب كریں
b) پھر ڈیلیوری سروس یا خوشی کے مراکز  كے وزٹ  کا انتخاب کریں

نوٹ: براہ کرم اس بات کو یقینی بنائیں کہ دستاویزات جاری كردہ ملک میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے یا متحدہ عرب امارات میں اس ملك كے سفارت خانے سے عملی  یا الیکٹرانک طور پر تصدیق کی گئی ہے۔

4- جن دستاویزات كی تصدیق كرانی ہے ان كی قسم اور تعداد كا انتخاب كریں ایك كیس میں زیادہ سے زیادہ 25 دستاویزات اور ایک سے زیادہ قسم كی دستاویزات شامل کیے جا سکتے ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات کے اندر ڈاك سروس کے لیے، فی ٹرانزیکشن یا پر كیس دستاویزات کی زیادہ سے زیادہ تعداد منتخب ڈاك سروس پر منحصر ہے:
          • عام:  پر كیس زیادہ سے زیادہ 25 دستاویزات
          • تیز:  پر كیس زیادہ سے زیادہ 10 دستاویزات
          • فوری:  پر كیس زیادہ سے زیادہ 5 دستاویزات 

5- ڈیلیوری ڈیٹا کو پُر کریں (اگر ڈیلیوری سروس منتخب کی گئی ہے)

6-  ادائیگی کا عمل مکمل کریں آپ كو آپ كی كیس كی تفصیل بذریعہ ای میل یا ایس ایم ایس موصول ہوں گی

خدمت كی درجہ بندی
مركزی – طریقہ كار
خدمت كے لئے دركار وقت
خوشی كے مركز كے وزٹ كی صورت میں 12 منٹ اور متحدہ عرب امارات كے اندر ڈیلیوری كے انتخاب كی صورت میں 3-5 دن
کُل درخواستیں
-
رجسٹریشن

خدمت سے مستفید ہونے

  • متحدہ عرب امارات میں غیر ملکی سفارت خانے
  • سرکاری ادارے
  • افراد
  • نجی کمپنیاں

مطلوبہ دستاویزات

  • اصل دستاویز عربی انگلش زبان میں یا قانونی ترجمہ کے ساتھ
  • درخواست دینے سے پہلے اصلی دستاویز متعلقہ ادارے سے تصدیق شدہ ہو
  • دستاویز پر كوئی پلاسٹك كوٹنگ یا لیمنیشن نا ہو

خدمت كے لیے دركار چینلز

  • متحدہ عرب امارات كی وزارت خارجہ كی ویب سائیٹ  : www.mofa.gov.ae
  • اسمارٹ فون ایپلی كیشں   (UAE MoFA)
  • متحدہ عرب امارات میں خوشی كے مراكز
  • بیرون ممالك متحدہ عرب امارات كے سفارت خانے

خدمت حاصل کرنے والے چینل

  • آن لاین درخواست دینے كی صورت میں متحدہ عرب امارات میں كوریئر سروس 
  • متحدہ عرب امارات می خوشی كے مراكز اور بیرون ممالك متحدہ عرب امارات كے سفارت خانے

خدمت کا طریقہ کار

Service steps

پائیدار ترقی کے اہداف

  • اہداف کے لئے حصول كے لیئے شراکت داری

شرائط و ضوابط۔

  • صارف یہ اقرار كرے کہ تمام فراہم کردہ معلومات درست اور صحیح ہیں، اگر کوئی معلومات درست یا صحیح نہیں ہوئی تو صارف کو قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
  • غیر صحیح درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا -
  • اگر میزبان ملک میں متحدہ عرب امارات کا کوئی سفارت خانہ نہیں ہے تو براہ کرم متحدہ عرب امارات كے وزارت خارجہ کے کال سینٹر پر رابطہ کریں یا مندرجہ ذیل لنک پر رابطہ کریں :
    https://www.mofaic.gov.ae/ar-ae/Contact-Us

ہم سے رابطے

براہ کرم +97180044444میں ایم او ایف اے آئی سی کے کال سینٹر سے رابطہ کریں یا ویب سائٹ کے ذریعے پوچھ گچھ کریں www.mofaic.gov.ae

97180044444+
ٹول ٹپ