ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

قطری وزیراعظم اور مصری وزیر خارجہ کے ساتھ غزہ کی صورتحال اور جنگ بندی کی کوششوں سے متعلق عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید نے کیا تبادلہ خیال

پير 06/5/2024

وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی اور دوست ملک عرب جمہوریہ مصر کے خارجہ امور عزت مآب سامح شکری سے فون پر بات کی۔ چنانچہ اس دوران عزت مآب نے اپنے ہم منصب کے ساتھ غزہ کی پٹی کی صورت حال کی تازہ ترین پیش رفت، اور جنوبی غزہ کی پٹی میں فوجی کشیدگی کے خدشات کے پیش نظر جنگ بندی اور قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے قطری اور مصری کوششوں پر بات چیت کی۔

عزت مآب نے دونوں دوست ممالک کی طرف سے ثالثی کی کوششوں کو سراہا اور ان کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر زور دیا۔ اس دوران آپ نے یہ امید ظاہر کی کہ یہ جنگ بندی کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے کا باعث بنے گی، جس سے کہ فلسطینی عوام کو مزید مصائب سے بچایا جاسکے گا نیز خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کو فروغ ملے گا۔

عزت مآب نے غزہ کے لوگوں کی ضروریات کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کو مضبوط بنانے اور انہیں فوری، محفوظ اور پائیدار طریقے سے بغیر کسی رکاوٹ کے امدادی اور طبی تعاون کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹول ٹپ