ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

بلنکن کے ساتھ ریاض میں "السداسي العربي" وزارتی اجلاس میں عبداللہ بن زاید نے کی شرکت

پير 29/4/2024

وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے سکریٹری آف اسٹیٹ آف امریکہ عالی ذی وقار انتھونی بلنکن کے ساتھ "السداسي العربي" وزارتی میٹنگ میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں عالی ذی وقار کے ساتھ ساتھ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ، قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی، مملکت اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے خارجہ اور غیر ملکی امور عزت مآب ایمن الصفدی، مصری وزیر خارجہ عزت مآب سامح شکری نیز فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری اور شہری امور کے وزیر عزت مآب حسین الشیخ نے بھی شرکت کی۔

ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر منعقد آج کی اس ملاقات میں مشرق وسطیٰ کے خطے بالخصوص غزہ کی پٹی کی صورت حال، اس کے انسانی اور سلامتی کے اثرات، پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں نیز علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں مشرق وسطیٰ کے خطے کو درپیش بڑے چیلنجوں کے لیے "دو ریاستی حل" کی بنیاد پر جامع امن کے راستے کی حمایت میں علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

عالی ذی وقار نے پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے اور خطے میں تنازعات کی توسیع سے بچنے کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس دوران آپ نے اس بات کو واضح کیا کہ انتہا پسندی، کشیدگی، اور بڑھتے ہوئے تشدد کو ختم کرنا، تمام شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ کرنا اور غزہ کی پٹی کے شہریوں کو محفوظ، بلا روک ٹوک اور گہری گزرگاہوں کے ذریعے انسانی امداد پہنچانا اولین ترجیح ہے۔

عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کی حمایت کے لیے متحدہ عرب امارات کے پختہ انداز اور تمام لوگوں کے لیے ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے ذرائع پیدا کرنے کی خواہش پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ اس میٹنگ میں صدر مملکت کے سفارتی مشیر عزت مآب ڈاکٹر انور بن محمد قرقاش، معاون وزیر خارجہ برائے سیاسی امور محترمہ لانا زکی نسیبہ نیز سعودی عرب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب شیخ نہیان بن سیف بن محمد محمد آل نهيان نے شرکت کی۔



ٹول ٹپ