ہمیں فالو کریں
جنرل۔

بحر ہند کانفرنس کے ساتویں اجلاس میں عزت مآب احمد الصایغ ہوئے شریک

هفته 10/2/2024

وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ نے پرتھ، مغربی آسٹریلیا میں منعقدہ بحر ہند کانفرنس کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی۔

عزت مآب نے ایک سیشن کے دوران جس کا عنوان تھا "ہمارے مشترکہ مستقبل میں سرمایہ کاری: ہم خوشحالی، پائیداری اور رابطے کے حامل مستقبل کو کیسے یقینی بنا سکتے ہیں؟" اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات بحر ہند کے خطے میں استحکام اور پائیداری کی خواہش رکھتا ہے۔ اس دوران آپ نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا  کہ  خطے کے بارے میں مملکت کا نقطہ نظر ہمیشہ تنازعات کے سفارتی حل کی حمایت اور علاقائی تنظیموں کے کردار کو بڑھا کر مکالمے اور شراکت داری کے ذرائع تیار کرنا ہے، جس میں انڈین اوشین رم ایسوسی ایشن (IORA) بھی شامل ہے۔





عزت مآب نے ان اقدامات کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا جن کا مقصد لچکدار سپلائی چینز کو حاصل کرنا اور بحر ہند سے متصل تمام ممالک میں صاف توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔

دوسری جانب اس کانفرنس کے موقع پر عزت مآب الصايغ کی آسٹریلیا کے معاون وزیر خارجہ عالی ذی وقار ٹم واٹس، وزیر برائے توانائی، مغربی آسٹریلیا کے موسمیاتی اور ماحولیات  عالی ذی وقار ریس وائٹبی،   مڈغاسکر جمہوریہ کے خارجہ امور کی وزیر محترم رافاراویتافیکا رستا، ڈیموکریٹک سوشلسٹ جمہوریہ سری لنکا کے وزیر خارجہ عزت مآب علی صابری نیز عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے وزیر برائے سیاحت اور شہری ہوابازی عزت مآب محمد فاروق خان جیسی مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی۔ چنانچہ اس دوران دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عالی ذی وقار الصایغ کی بحر ہند کانفرنس میں شرکت بحر ہند کے خطے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سیاسی اور اقتصادی وابستگی کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔



چنانچہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بحر ہند کانفرنس کا پانچواں اجلاس 2021 میں ابوظہبی میں منعقد ہوا تھا اور متحدہ عرب امارات نے 2023 میں عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش میں ہونے والے چھٹے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

 

ٹول ٹپ