ہمیں فالو کریں
جنرل۔

رفح میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے خلاف متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کو کیا خبردار

جمعه 09/2/2024

متحدہ عرب امارات نے غزہ پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے علاقے میں، جوکہ بے گھر فلسطینیوں سے بھرا ہوا ہے، میں فوجی آپریشن شروع کرنے کے اسرائیلی فوج کے منصوبوں اور تیاریوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی ساتھ اس نے ان سنگین انسانی اثرات پر بھی اپنے افسوس کا اظہار کیا جوکہ فوجی کارروائیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔



اپنےایک بیان میں وزارت خارجہ نے اس فوجی کارروائی سے متعلق خبردار کیا ہے جس سے مزید بے گناہ متاثرین کو خطرہ لاحق ہے نیز غزہ پٹی میں جس سے انسانی تباہی مزید بڑھ جائے گی۔





دریں اثناء وزارت نے دوست فلسطینی عوام کی جبری ملک بدری اور بین الاقوامی جواز اور بین الاقوامی اور انسانی قانون کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی عمل کی سخت مذمت کا اعادہ کیا۔



اس کے ساتھ ساتھ وزارت نے عالمی برادری سے بھی اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں صورت حال کو مزید بگاڑنے سے بچنے کے لیے فوری جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے بلا تاخیر تمام کوششیں کرے، نیز یہ کہ جامع اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کو آگے بڑھایا جائے، اور خطے کو تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کی نئی سطحوں میں جانے سے بچایا جائے۔



چنانچہ وزارت نے متحدہ عرب امارات کے اس موقف کا بھی اعادہ کیا ہے جس میں دو ریاستی حل کے حصول اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مذاکرات کی طرف واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ٹول ٹپ