متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آئیوری کوسٹ اور دیگر افریقی ممالک کے ساتھ تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یو اے ای ان ممالک کے ساتھ مل کر خوشحالی، عوام کی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کے لیے کوشاں ہے۔
شیخ عبداللہ بن زاید نے آئیوری کوسٹ کے وزیر اعظم پرابرٹ بیوگری مامبی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات سے قبل شیخ عبداللہ اور وزیر اعظم مامبی نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور آئیوری کوسٹ کی وزارت خارجہ کے درمیان مشترکہ تعاون کمیٹی کے قیام کے لیے ایک معاہدے (ایم او یو) کے تبادلے کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی اور معاون وزیر خارجہ برائے اقتصادی اور تجارتی امور سعید مبارک الحجری بھی موجود تھے۔
یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔