دوست مملکت بحرین کے وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے آج القضيبيہ محل میں، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان کا استقبال کیا۔
چنانچہ اس دوران، عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے ولی عہد کو صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مكتوم نیز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی دفتر کے سربراہ عزت مآب شیخ منصور بن زايد آل نهيان کا سلام عرض کیا۔ ساتھ ہی ساتھ مملکت بحرین اور وہاں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے تئیں ان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ سپریم کمیٹی کے 12ویں اجلاس کے موقع پر عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان اور ان کے ہمراہ وفد کے دورہ کا خیرمقدم کیا۔ نیز اس دوران آپ نے ان کے ذریعہ صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نیز متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی دفتر کے سربراہ عزت مآب شیخ منصور بن زايد آل نهيان کو اپنا سلام عرض کیا۔ ساتھ ہی ساتھ متحدہ عرب امارات اور وہاں کے عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ بحرین اور اماراتی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں جو بھائی چارے اور مشترکہ تاریخ کے بندھن کو مجسم کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان سے برادرانہ اور تزویراتی تعلقات کے ایک جدید ماڈل کی نمائندگی بھی ہوتی ہے۔
اس دوران عزت مآب نے اس بات کی نشاندہی کی کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے پہلوؤں کو ہمیشہ بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ اور متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی سرپرستی اور توجہ حاصل ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے اس کی ترقی کو جاری رکھنے اور اسے مسلسل ہر سطح پر مزید جامع جگہوں کی طرف لے جانے سے متعلق خواہش کو بھی اجاگر کیا۔
اپنی طرف سے، عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے اس ملاقات کے دوران متحدہ عرب امارات اور مملکت بحرین کو متحد کرنے والے مضبوط برادرانہ تعلقات پر اپنے فخر کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ، آپ نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام سطحوں اور مختلف شعبوں میں تعاون اور شراکت داری کے تعلقات میں نمو اور ترقی کو خوب سراہا جن سے دونوں دوست ممالک کے ترقیاتی اہداف کی حمایت ہوتی ہے۔
دریں اثناء، عزت مآب نے عالی ذی وقار شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کی اس گہری دلچسپی اور اہتمام پر اپنے دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا، جن سے کہ دونوں ممالک اور وہاں کے عوام کے لیے جامع ترقی اور پائیدار اقتصادی خوشحالی کے حصول میں مدد مل رہی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری، وزیر مملکت محترمہ نورہ بنت محمد الکعبی، وزیر مملکت برائے امور نوجوانان عزت مآب ڈاکٹر سلطان بن سیف النیادی، وزیر مملکت عزت مآب خلیفہ بن شاہین المرر، معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے اقتصادی اور تجارتی امور عزت مآب سعید مبارک الہاجری، متحدہ عرب امارات کے سفیر برائے مملکت بحرین عزت مآب فہد محمد سالم بن کردوس العامری نیز دونوں ممالک کے کئی اعلیٰ حکام نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
ولی عہد اور مملکت بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نیز ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔