وزارت خارجہ کے فارن نیشنل ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عزت مآب ماجد المنصوری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزارت مالدوفی کے شہری زیوی کوگن کے غائب ہونے کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے نیز یہ کہ وہ اس کے خاندان سے رابطے میں ہے، اور ان کو تمام ضروری مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ وزارت اس سلسلے میں ابوظہبی میں مالدوفا کے سفارت خانے سے مسلسل رابطے میں ہے۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مملکت میں مستند ایجنسیاں رپورٹ ملنے کے فوراً بعد تلاشی اور چھان بین کررہی ہیں، عزت مآب نے اس بات کی تاکید کی کہ وزارت داخلہ ان کی تلاش کے لیے شدید اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں، آپ نے عوام سے سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔