وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری عزت مآب خالد عبدالله بالهول کو متحدہ عرب امارات میں جاپان کے نئے سفیر کین اوکانیوا کی اسناد کی کاپی موصول ہوئی۔
عزت مآب نے سفیر کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں نیک خواہشات اور کامیابی کی تمنا ظاہر کی۔ نیز اس دوران آپ نے مختلف شعبوں میں جاپان کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کی خواہش پر زور دیا۔
اپنی طرف سے، جاپان کے نئے سفیر نے صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کی دانشمندانہ پالیسی کی روشنی میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر متحدہ عرب امارات کے سرکردہ مقام کو خوب خوب سراہا۔