ہمیں فالو کریں
جنرل۔

لبنان میں امن فوج پر کئے گئے حملے کی متحدہ عرب امارات نے بیان کی مذمت

هفته 12/10/2024

متحدہ عرب امارات نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFIL) پر کئے گئے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ اس کی وجہ سے بین الاقوامی فورس کے متعدد ارکان زخمی ہوگئے ہیں۔

معاون وزیر برائے خارجہ امور برائے سیاسی امور محترمہ لانا زکی نسیبہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بین الاقوامی افواج پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت بیان کررہا ہے۔ اس دوران آپ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ امن افواج کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 کی شقوں کی خلاف ورزی ہے۔

محترمہ نسیبہ نے لبنان، اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے متحدہ عرب امارات کی مضبوط حمایت نیز لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے اہم کردار کے لیے اس کی حمایت پر زور دیا۔

دریں اثناء، محترمہ نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور فوری جنگ بندی کے حصول کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ محترمہ نے UNIFIL میں شریک ممالک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں، اس دوران آپ نے زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ٹول ٹپ