
متحدہ عرب امارات نے لبنان میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ ساتھ اس خطرناک صورتحال کے اثرات اور علاقائی استحکام پر پڑنے والے اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے۔
متحدہ عرب امارات نے لبنان کے اتحاد، قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے بارے میں اپنے غیر متزلزل موقف کا اعادہ کیا اور اس مشکل وقت میں لبنان کے عوام کے لئے ملک کی مستقل حمایت پر زور دیا۔
اس سلسلے میں صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے لبنان کی عوام کو فوری طور پر 100 ملین امریکی ڈالر کا امدادی پیکج فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک بیان میں وزارت خارجہ نے کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور مزید جانی نقصان کو روکنے کے لیے مربوط بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ وزارت خارجہ نے بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے مطابق شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
متعلقہ خبریں

شخ عبداللہ بن زاید کی شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج شامی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کا ازبکستان کے وزیر خارجہ سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج جمہوریہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔
تفصیلات دیکھیں
شیخ عبداللہ بن زاید کی وزیر خارجہ پیراگوئے سے ملاقات
ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے آج پیراگوئے کے وزیر خارجہ روبین رامیریز لیزکانو سے ملاقات کی۔
تفصیلات دیکھیں
متحدہ عرب امارات کی امریکہ میں دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت
متحدہ عرب امارات نے نیو اورلینز میں دہشت گردانہ کار حملے اور لاس ویگاس کے ایک ہوٹل کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور درجنوں بے گناہ زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات دیکھیں