ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت اور ان کے دو نائبین نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی گورنر جنرل کو ان کے ملک کی آزادی کی سالگرہ پر دی مبارکباد

منگل 19/9/2023

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان "حفظه الله"نے فیڈریشن آف سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی گورنر جنرل محترمہ مارسیلا لیبرڈ کو ان کے ملک کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پر مبنی ایک ٹیلیگراف بھیجا۔نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم "حفظه الله" اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے بھی محترمہ مارسیلا لیبرڈ کو مبارکباد پر مبنی اسی طرح کے ٹیلیگراف بھیجے۔عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور عالی وقار شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے فیڈریشن آف سینٹ کٹس اینڈ نیوس کے وزیر اعظم عالی ذی وقار ڈاکٹر ٹیرنس ڈریو کو بھی اسی طرح کے مبارکباد پر مشتمل پیغامات بھیجے۔

ٹول ٹپ