ہمیں فالو کریں
جنرل۔

عبداللہ بن زاید اور گوتریس نے ٹیلی فون پر خطے میں ہونے والی پیش رفت اور غزہ میں انسانی صورتحال سے متعلق کیا تبادلہ خیال

بدھ 06/12/2023

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل عزت مآب انتونیو گوٹیرس کے ساتھ فون کال کے دوران وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے مقبوضہ فلسطینی علاقے کی صورتحال اور اس کے انسانی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
چنانچہ اس دوران عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے خطے میں انتہا پسندی، کشیدگی اور بڑھتے ہوئے تشدد کے خاتمے اور تمام شہریوں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو تقویت دینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ 
عزت مآب نے غزہ کے لوگوں کی ضروریات کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کو مضبوط بنانے اور انہیں امداد اور طبی امداد کی محفوظ اور پائیدار فراہمی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ 
اپنی طرف سے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل عزت مآب نے کہا کہ انہوں نے 6 دسمبر 2023 کو سلامتی کونسل کے صدر کو غزہ کی صورتحال کے بارے میں ایک پیغام بھیجا تھا۔ جس میں  اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 99 کو فعال کرنے کی بات کہی گئی ہے نیز جو سیکرٹری جنرل کو کونسل کو کسی ایسے مسئلے کے بارے میں آگاہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جس کے بارے میں یہ مانا جاتا ہے کہ اس سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
عزت مآب انتونیو گوٹیرس کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ مزید برآں آپ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سلامتی کونسل میں ایک مسودہ قرارداد پیش کرے گا جس میں عرب گروپ اور اسلامی تعاون تنظیم کی حمایت سے انسانی وجوہات کی بنا پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

ٹول ٹپ