ہمیں فالو کریں
جنرل۔

قطر کی میزبانی میں 44ویں خلیجی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے وفد کے سربراہ کے طور پر صدر مملکت پہونچے دوحہ

پير 04/12/2023

خلیج تعاون کونسل کی سپریم کونسل کے 44ویں اجلاس میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی میں صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان دوحہ پہنچے۔ واضح رہے کہ دوست ملک قطر میں آج اس کی سرگرمیاں شروع ہورہی ہیں۔ حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عالی ذی وقار اور آپ کے ہمراہ آنے والے وفد کا استقبال کرنے میں دولت قطر کے امیر عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی پیش پیش تھے۔

قطر کے امیر محترم نے VIP ہال میں مختصر وقفے کے دوران اپنے دوست، صدر مملکت عزت مآب کا استقبال کیا۔نیز اس دوران آپ دونوں کے درمیاں دوستانہ اور برادرانہ بات چیت ہوئی۔ صدر مملکت کے ساتھ ایک سرکاری وفد بھی تھا۔ جس میں چند اہم ہستیاں شامل تھیں۔ اور وہ کچھ یوں ہیں.. ریاست کے نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے سربراہ عزت مآب شیخ منصور بن زايد آل نهيان، امارات ابوظہبی کے نائب حکمران عزت مآب شیخ طحنون بن زايد آل نهيان، وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبد الله بن زايد آل نهيان، صدارتی دفتر میں ترقیاتی امور اور شہداء کے اہل خانہ کے دفتر کے سربراہ عزت مآب شیخ ذياب بن محمد بن زايد آل نهيان، سپریم کونسل برائے قومی سلامتی کے سیکرٹری جنرل عزت مآب علی بن حماد الشامسی، صدر مملکت عالی ذی قار کے سفارتی مشیر عزت مآب ڈاکٹر انور بن محمد قرقاش، وزیر مملکت عزت مآب خلیفہ شاہین المرر، ایگزیکٹو امور اتھارٹی کے چیئرمین اور ایگزیکٹو کونسل کے رکن عزت مآب خلدون خلیفہ المبارک اور قطر میں متحدہ عرب امارات کے سفیر  عزت مآب شیخ زايد بن خليفة بن سلطان آل نهيان۔  

 

ٹول ٹپ