ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت اور ان کے دونوں نائبین نے بارباڈوس کے گورنر جنرل کو ان کے ملک کی آزادی کی سالگرہ پر دی مبارکباد

جمعرات 30/11/2023

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان "حفظه الله"نے جمہوریہ بارباڈوس کے گورنر جنرل عالی ذی وقار سینڈرا میسن کو ان کے ملک کی آزادی کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پر مبنی ایک ٹیلیگراف بھیجا۔
نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم "حفظه الله" اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے بھی عالی ذی وقار سینڈرا میسن کو مبارکباد پر مبنی اسی طرح کے  ٹیلیگراف بھیجے۔
عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور عالی وقار شیخ منصور بن زاید آل نھیان بارباڈوس کی وزیر اعظم محترمہ میا امور موٹلی کو بھی اسی طرح کے مبارکباد پر مشتمل پیغامات بھیجے۔

 

ٹول ٹپ