ہمیں فالو کریں
جنرل۔

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کا کاروبار اور تجارتی شعبوں میں تصدیقی خدمات کو آسان کرنے کے لیے نیے نظام کا آغاز

منگل 17/5/2022

وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے توثیق کے حوالے سے اہم ترین وزارتی فیصلوں میں سے ایک کو اپنانے اور نافذ کرنے کے لیے ایک جامع نظام کے قیام کا آغاز کیا ہے ۔ اس کے لیے MoFAICنے ملک میں مختلف متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر صارفین کے تجربے کو بڑھانے اور کاروبار کے لیے  سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک نیا مربوط نظام شروع کیا ہے۔

یہ اپ گریڈ اصلاحات کی ایک فریم ورک کا حصہ ہیں، جس میں ڈیجیٹائزیشن شامل ہے، اور اس کا مقصد متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مقاصد کے حصول کو آگے بڑھانا ہے۔

نیا نظام، جس میں تمام خدمات کا ڈیجیٹائزیشن شامل ہے، کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔پہلے مرحلے کے ایک حصے کے طور پر وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون MoFAIC صارفین کو فراہم کی جانے والی تصدیقی خدمات کو نئی شکل دینے اور  خاص طور پر کاروباری افراد اور کمپنیاں، کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے طریقہ کار کو ہموار کرنے اور سروس کے معیار کو بڑھانے کے لیےکام کر رہا ہے-

پہلے مرحلے میں، وزارت خزانہ، وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی (MoIAT)، مرکزی بینک آف متحدہ عرب امارات (CBUAE)، وفاقی کسٹمز اتھارٹی اور مقامی کسٹمز محکموں کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے۔

حکومتی کارکردگی اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی انضمام اور متحدہ عرب امارات کے دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے لیے اپنی دلچسپی کو بڑھاتے ہوئے، MoFAIC صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور آسانی سے آن لائن تصدیق کے تجربے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

حکومتی اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اپنی کوششوں کے مطابق، وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی MoIATکے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت (MoU)پر دستخط کیے ہیں،جس کے تحت وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون MoFAIC، وزارت صنعت اور جدید ٹیکنالوجی MoIAT کی ای-سروسز پلیٹ فارم کے ذریعے، تصدیقی خدمات کو ہموار کرنے کے لیے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاروں کے ذریعے قابل ادائیگی تصدیق اور متعلقہ فیس کا جائزہ لے گا ۔ مفاہمت کی یادداشت (MoU), متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کو مزید ظاہر کرنےاور پرکشش امکانات کی عکاسی کے لیے،اور MoFAIC کی خدمات کو بہتر بنانے کا کام کرتا ہے.

نیا نظام وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور متحدہ عرب امارات کے بینکوں کے درمیان اشتراک کے ذریعے تجارت سے متعلق بینکنگ کے بعض طریقہ کار کو منظم اور ہموار کرنے میں بھی مدد کرے گا، مرکزی بینک آف متحدہ عرب امارات  CBUAE کے ساتھ ایک معاہدے کے حصے کے طور پر جس کا مقصد ان خدمات کے معیار کو بڑھانا اور متعلقہ فیصلوں کو نافذ کرنا ہے۔

اگلے مرحلے میں آن لائن تصدیقی خدمات کے استعمال میں بہتری، آسانی اور خدمات کی فراہمی کے اوقات میں بھی آسانی نظر آئے گی۔جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کی معیشت کو فروغ دینے میں اور کاروبار، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی ڈیجیٹل طور پر ترقی یافتہ مرکز کے طور پر اس کی رغبت میں مدد ملے گی۔

ٹول ٹپ