بین المذاہب ہم آہنگی

جمعه 05/8/2022
بین المذاہب ہم آہنگی
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل عزت مآب بخیت عتیق الرمیثی نے سندھ کے وزیر بلدیات اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ کی موجودگی میں "بین المذاہب ہم آہنگی" کے لیے افطار کا اہتمام کیا، جس میں مختلف  مذہبی نمائندوں نے شرکت کی۔ جن میں سکھ، بوہری، ہندو، بدھسٹ اور عیسائی  فرقے کے نمائندے شامل تھے۔ 

متعلقہ خبریں

سعادت مآب قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت الرمیثی نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا استقبال کیا تاکہ یو اے ای کی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری اور بینکاری کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر بات چیت کی جا سکے۔
پير 19/5/2025
سعادت مآب قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت الرمیثی نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا استقبال کیا تاکہ یو اے ای کی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری اور بینکاری کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر بات چیت کی جا سکے۔

عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات برائے کراچی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، جناب جمیل احمد کا قونصلیٹ جنرل میں خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں مالیاتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں آسانی پیدا کرنے اور ان کے لیے بینکاری کے طریقہ کار کو سادہ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

تفصیلات دیکھیں
معزز ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی کی وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین سے نوجوانوں کے تعاون پر ملاقات
هفته 19/4/2025
معزز ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی کی وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین سے نوجوانوں کے تعاون پر ملاقات

عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات برائے کراچی، نے وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین، جناب رانا مشہود احمد خان کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نوجوانوں کی ترقی، ہنر مندی میں اضافہ، اور بااختیار بنانے کے اقدامات کے حوالے سے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات پاکستان کے نوجوانوں کی حمایت اور مثبت بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاس ہے۔

تفصیلات دیکھیں
عزت مآب قونصل جنرل برائے یواے ای کراچی عید الاضحی کے موقع پر مذھبی نمائندوں کا استقبال کررھے ہیں
جمعه 21/6/2024
عزت مآب قونصل جنرل برائے یواے ای کراچی عید الاضحی کے موقع پر مذھبی نمائندوں کا استقبال کررھے ہیں

کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے عید الاضحی کے موقع پر مذہبی برادریوں (سکھوں، پارسیوں، عیسائیوں) کے نمائندوں کا استقبال کیا جسکا مقصد مذاہب کے درمیان رواداری، ہم آہنگی، محبت اور امن کو فروغ دینا ہے، تاکہ ثقافتوں کے درمیان رواداری اور معاشرے کے طبقات کے درمیان باہمی احترام کے اصول، رواداری کو قائم کرنا اور فروغ دینا ہے، جو کہ متحدہ عرب امارات کی خصوصیات ہیں۔

تفصیلات دیکھیں