متعلقہ خبریں
سعادت مآب قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت الرمیثی نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا استقبال کیا تاکہ یو اے ای کی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری اور بینکاری کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر بات چیت کی جا سکے۔
عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات برائے کراچی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر، جناب جمیل احمد کا قونصلیٹ جنرل میں خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں مالیاتی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں آسانی پیدا کرنے اور ان کے لیے بینکاری کے طریقہ کار کو سادہ بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
تفصیلات دیکھیں
معزز ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی کی وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین سے نوجوانوں کے تعاون پر ملاقات
عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات برائے کراچی، نے وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین، جناب رانا مشہود احمد خان کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نوجوانوں کی ترقی، ہنر مندی میں اضافہ، اور بااختیار بنانے کے اقدامات کے حوالے سے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات پاکستان کے نوجوانوں کی حمایت اور مثبت بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاس ہے۔
تفصیلات دیکھیں
عزت مآب قونصل جنرل برائے یواے ای کراچی عید الاضحی کے موقع پر مذھبی نمائندوں کا استقبال کررھے ہیں
کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے عید الاضحی کے موقع پر مذہبی برادریوں (سکھوں، پارسیوں، عیسائیوں) کے نمائندوں کا استقبال کیا جسکا مقصد مذاہب کے درمیان رواداری، ہم آہنگی، محبت اور امن کو فروغ دینا ہے، تاکہ ثقافتوں کے درمیان رواداری اور معاشرے کے طبقات کے درمیان باہمی احترام کے اصول، رواداری کو قائم کرنا اور فروغ دینا ہے، جو کہ متحدہ عرب امارات کی خصوصیات ہیں۔
تفصیلات دیکھیں
