زاید ہیومینیٹرین سپورٹ ریلیف پروگرام

پير 03/2/2020
زاید ہیومینیٹرین سپورٹ ریلیف پروگرام
زاید ہیومینیٹرین سپورٹ ریلیف پروگرام نے تين ہٹی میں آگ کے متاثرین کے لئے فیلڈ ہسپتال کا انتظام کیا مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام متحدہ عرب امارات کے زاید ہیومینیٹرین سپورٹ ریلیف پروگرام کے تحت ٹین ہٹی میں آگ کے متاثرین کےلئے کیا تھاز فیلڈ ہسپتال نے آگ سے متاثرہ تقریباً 1500 بچوں، خواتین اور بوڑھوں کیلئے تشخیصی اور علاج کی سہولیات فراہم کیں. وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچھو نے متحدہ عرب امارات اور پاکستانی رضاکار ڈاکٹروں کی جانب سے زاید ہیومینیٹرین اور نوجوان انسان دوست رہنماؤں کی کاوشوں کو سراہا اور متعلقہ مقامی حکام کو متحدہ عرب امارات کے رضاکارانہ فیلڈ اسپتال کی مدد کرنے کی ہدایت کی، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے۔ یہ سہولت خصوصی طبی یونٹ ، موبائل کلینک اور موبائل فارمیسی سے لیس تھی جو مفت تشخیصی، علاج اور بچاؤ کی خدمات مہیا کرتی تھی.

متعلقہ خبریں

پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب
منگل 09/9/2025
پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب

معزز رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، اسلامی جمہوریہ پاکستان، اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زرعی جدت، جو ارتھ زاید فلاحی ادارے – صدارتی دربار متحدہ عرب امارات کے تحت ہے، کی سرپرستی میں دوسرے پاکستان انٹرنیشنل ڈیٹ پام فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منگل، 16 ستمبر 2025 کو ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات دیکھیں
عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کی اسلام آباد میں ایچ ای اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
پير 21/4/2025
عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کی اسلام آباد میں ایچ ای اسحاق ڈار سے ملاقات، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ، جناب محمد اسحاق ڈار سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان ایک معاہدے اور مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط کئے گئے.

تفصیلات دیکھیں
معزز ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی کی وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین سے نوجوانوں کے تعاون پر ملاقات
هفته 19/4/2025
معزز ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی کی وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین سے نوجوانوں کے تعاون پر ملاقات

عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات برائے کراچی، نے وزیر اعظم پاکستان کے یوتھ پروگرام کے چیئرمین، جناب رانا مشہود احمد خان کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نوجوانوں کی ترقی، ہنر مندی میں اضافہ، اور بااختیار بنانے کے اقدامات کے حوالے سے اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقات پاکستان کے نوجوانوں کی حمایت اور مثبت بین الاقوامی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاس ہے۔

تفصیلات دیکھیں
یواے ای میں سرمایہ کاری کے خواہشمند حضرات کی آسانی کیلئے زیرو گورنمنٹ بیوروکریسی پروگرام
هفته 13/7/2024
یواے ای میں سرمایہ کاری کے خواہشمند حضرات کی آسانی کیلئے زیرو گورنمنٹ بیوروکریسی پروگرام

زیرو گورنمنٹ بیوروکریسی پروگرام کے تحت حکومتی طریقہ کار کو آسان بنانے اور کم کرنے اور غیر ضروری شرائط و ضوابط کو ختم کرنے کے تحت، قونصلیٹ جنرل نے ایک الیکٹرانک فارم متعارف کرایا ہے https://forms.gle/QTK4PCGwvzGD8hgs9 جس میں مطلوبہ معلومات کو درج کیا جائے گا، تاکہ یواے ای میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند پاکستانی تاجروں کے لیے طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے۔

تفصیلات دیکھیں