ہمیں فالو کریں
عزت مآب احمد بن علی الصایغ

عزت مآب احمد بن علی الصایغ

احمد بن علی الصایغ کو ستمبر 2018 میں متحدہ عرب امارات کی کابینہ کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا تھا۔ اپنے تین دہائیوں پر مشتمل بین الاقوامی تجربے اور کاروباری قیادت کے ذریعے عزت مآب الصایغ ملک کے معاشی تنوع کے منصوبوں اور متحدہ عرب امارات کے پائیدار مستقبل کو آگے بڑھانے میں حكومتی اقدامات كی مدد كرتے ہیں۔

آپ متعدد عہدوں پر فائز ہیں جن میں ابوظہبی گلوبل مارکیٹ (اے ڈی جی ایم) کے چیئرمین، ابوظہبی ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ ممبر، اتحاد ایوی ایشن گروپ کے بورڈ ممبر، ایمریٹس نیچر کے ڈپٹی چیئرمین ڈبلیو ڈبلیو ایف اور متحدہ عرب امارات برطانیہ بزنس کونسل کے شریک چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اس سے پہلے وہ الدار پراپرٹیز کے بانی چیئرمین، ابوظہبی فیوچر انرجی کمپنی (مصدر) کے بانی چیئرمین، مبادلہ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بانی بورڈ ممبر، فرسٹ گلف بینک کے ڈپٹی چیئرمین اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی) اور ابوظہبی انویسٹمنٹ کمپنی (انویسٹ اے ڈی) میں سینئر عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

عزت مآب الصایغ نے لیوس اینڈ کلارک کالج، امریکہ سے معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے ۔

ٹول ٹپ