ہمیں فالو کریں
Voting
متحدہ عرب امارات کے لئے پاکستان ایک اہم معاشی شریک ہے ۔ عرب امارات اور پاکستان میں مشترکہ بڑی معاشی صلاحیتوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے ، عوام کو زیادہ سے زیادہ باہمی فائدے کے حصول کے لئے مزید دوطرفہ تجارت اور معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور دینا چاہئے۔ معیشت ، سرمایہ کاری ، کاروباری ترقی اور مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مزید معاشی تعاون کے لیے امارات پاکستان کے ساتھ ہے ۔ امارات بہت سے اقدامات اور منصوبوں کے ذریعے پاکستان اور اس کی علاقائی ترقی اور اس کی معاشی اور معاشرتی خوشحالی کے لئے کوشاں ہے تاکہ امارات، پاکستان کے خوشحال مستقبل کو یقینی بنا سکے۔ پاکستان میں اماراتی سرمایہ کاری کے معاملے میں ، متحدہ عرب امارات غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ اماراتی سرمایہ کاری میں بینکاری ، ریئل اسٹیٹ ، توانائی ، ذرائع مواصلات ، بندرگاہیں ، ہاؤسنگ اور سول ایویئیشن شامل ہیں۔ امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے 1.6 ملین افراد کی موجودگی پاکستان کی قومی معیشت ، اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مؤثر کردار ادا کرتی ہے جو دونوں دوست ممالک کی عوام کے مابین باہمی تفاہم اور ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے۔
ٹول ٹپ