ہمیں فالو کریں
Voting

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین ثقافتی تعاون کے نتیجے میں اور"زاید کے سال" کی مناسبت سے، کراچی میں عرب امارات کے قونصل خانے میں شیخ زاید (ان پر اللہ کی رحمتیں ہوں) کی تصویروں کی خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔ جناب عمران اسماعیل گورنر سندھ ، دیگر پاکستانی معززین اور عسکری قیادت نے مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کے قائم کردہ تاریخی برادرانہ تعلقات کی تعریف کی ، اور پاکستان اور عرب امارات کے بھائی چارے اور دیرینہ تعلقات کو فروغ دینے اور ترقی دینے میں ان کے اہم کردار کو سراہا۔ متحدہ عرب امارات کے کراچی میں قونصل خانے نے اڑتالیسویں قومی دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں شیخ زاید بن سلطان (ان پر اللہ کی رحمتیں ہوں) کی نایاب ثقافتی تصاویر کی نمائش کی گئی، اور عرب امارات کی تاریخ کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔ اماراتی اور پاکستانی ثقافتی پروگرام میں اماراتی گروپ العوائد الحربیہ اور پاکستانی گروپ حمزہ قوال نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔سال رواداری کے موقع پر قونصلیٹ جنرل نے اس کو منانے کے لئے متعدد تقریبات کا انعقاد کیا ، جس میں "غاف کا پودا" لگانے کی رسمی تقریب بھی شامل تھی ، جو کہ رواداری کی علامت ہے۔ مزید برآں ، قونصلیٹ جنرل نے اس دوران متعدد ثقافتی اور میڈیا پروگرام منعقد کیے۔  اس سال ، ایکسپو دبئی 2020 کی نمائش کے لئے پروموشنل سرگرمیاں سرانجام دی گئیں جن کی اطلاع بہت سے پاکستانی نیوز میڈیا نے دی۔

ٹول ٹپ