ہمیں فالو کریں
جنرل۔

الصايغ نے کی آذربائیجان کے صدر کے معاون سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر کیا گیا تبادلہ خیال

منگل 30/4/2024

ابوظہبی میں وزارت خارجہ کے جنرل آفس میں وزیر مملکت عزت مآب احمد الصايغ نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر کے معاون اور صدارتی انتظامیہ کے شعبہ خارجہ پالیسی کے ڈائریکٹر عزت مآب حکمت حاجييف سے ملاقات کی۔

دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت اور مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے مشرق وسطیٰ اور قفقاز کے خطوں میں سلامتی اور استحکام سمیت مشترکہ تشویش کے علاقائی مسائل پر بھی بات کی۔ چنانچہ اس دوران مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور امن و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے دونوں دوست ممالک کے مذاکرات اور تعاون کو بڑھانے اور تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات کے دوران عزت مآب الصايغ نے جمہوریہ آذربائیجان کے ساتھ مشترکہ تعاون کے پہلوؤں کو اس طرح تیار کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کی خواہش پر زور دیا جس سے دونوں دوست ممالک اور عوام کے مفادات حاصل ہوں۔ اس دوران آپ نے اس سال کے آخر میں باکو میں فریقین کی COP29 کانفرنس کی میزبانی میں آذربائیجان کے لیے متحدہ عرب امارات کی جامع حمایت کو ایک بار پھر سے دہرایا۔

ٹول ٹپ