ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت اور ان کے دونوں نائبین نے تنزانیہ کی صدر کویونین ڈے کی سالگرہ کے موقع پر دی مبارکباد

جمعه 26/4/2024

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان "حفظه الله"نے جمہوریہ تنزانیہ کی صدر محترمہ ڈاکٹر سامیہ حسن کو ان کے ملک کے یونین ڈے کے سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پر مبنی ایک ٹیلیگراف بھیجا۔

نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم "حفظه الله" اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے بھی صدر محترمہ ڈاکٹر سامیہ حسن کو مبارکباد پر مبنی اسی طرح کے ٹیلیگراف بھیجے۔

عزت مآب شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور عالی وقار شیخ منصور بن زاید آل نھیان نے جمہوریہ تنزانیہ کے وزیر اعظم عزت مآب قاسم ماجاليوا کو بھی اسی طرح کے مبارکباد پر مشتمل پیغامات بھیجے۔

ٹول ٹپ