ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سے عبداللہ بن زاید کی ہوئی ملاقات

جمعرات 25/4/2024

وزیر خارجہ شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ امینہ محمد سے ملاقات کی۔

ابوظہبی میں آج ہونے والی اس ملاقات کے دوران عزت مآب نے متحدہ عرب امارات اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے مختلف راستوں اور اس کے مختلف اداروں اور پروگراموں بالخصوص انسانی اور ترقیاتی سطحوں پر تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور اقوام متحدہ ایک پائیدار تعاون پر مبنی نقطہ نظر اور ایک نتیجہ خیز اور موثر شراکت داری سے جڑے ہوئے ہیں جس کا مقصد معاشروں میں جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور لوگوں کی خوشحالی اور ترقی حاصل کرنا ہے۔

مزید برآں عزت مآب اور محترم امینہ محمد نے مشرق وسطیٰ کے خطے کی موجودہ پیش رفت اور اس میں پائی جانے والی کشیدگی پر بھی بات چیت کی۔ چنانچہ اس تعلق سے عزت مآب عبدالله بن زايد آل نهيان نے تمام اختلافات کو حل کرنے اور علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کوششوں کو بڑھانے کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کے راستے کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

عالی ذی وقار اور محترمہ امینہ محمد نے غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران اور شہریوں کی ضروریات کے لیے انسانی ہمدردی کے ردعمل کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی گفتگو کی۔ اس دوران عالی ذی وقار نے خطے میں انتہا پسندی، کشیدگی اور بڑھتے ہوئے تشدد کے خاتمے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو تقویت دینے اور شہریوں تک انسانی امداد کی مناسب، محفوظ، پائیدار اور بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنانے کی اہمیت کی نشاندہی کی۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیر مملکت عزت مآب شیخ شخبوط بن نهيان آل نهيان اور معاون وزیر خارجہ برائے سیاسی امور محترمہ لانا زکی نسیبہ کی شرکت دیکھی گئی۔



ٹول ٹپ