ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت نے قازقستان کے سفیر کو زاید آرڈر II، فرسٹ کلاس سے کیا سرفراز

جمعرات 25/4/2024

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله متحدہ عرب امارات میں جمہوریہ قازقستان کے سفیر عزت مآب مدیار مینیلیکوف کو زاید آرڈر II، فرسٹ کلاس سے سرفراز کیا۔ واضح رہے کہ یہ ملک میں ان کے کام کے دوران کی گئی ان کوششوں کو سراہنے کے لئے کیا گیا جس نے دونوں دوست ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ابوظہبی میں وزارت خارجہ کے جنرل آفس میں استقبالیہ کے دوران وزیر مملکت عزت مآب احمد بن علی الصایغ نے سفیر محترم کو تمغہ پیش کیا۔

ملاقات کے دوران عزت مآب نے متحدہ عرب امارات کی جمہوریہ قازقستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش پر زور دیا۔ چنانچہ اس دوران آپ نے ملک میں ان کے کام کے سالوں کے دوران دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے میں محترم سفیر کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کو سراہا، نیز ان کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابیوں کی دعا کرتے ہوئے آپ نے ان کی کوششوں پر اپنے شکریہ کا اظہار کیا۔

اپنی طرف سے عزت مآب مدیار مینیلیکوف نے صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان حفظه الله کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔ نیز اس دوران آپ نے ملک کی طرف سے حاصل کردہ ان کامیابیوں کی طرف اشارہ اشارہ کیا جن سے ملک کی حیثیت کو بلند کرنے اور بین الاقوامی برادری میں اس کی ساکھ کو بڑھانے کے لیے قیادت کے جذبے اور عزائم کی عکاسی ہوتی ہے۔

عزت مآب نے مملکت کے تمام سرکاری اداروں کا اس تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا جس نے دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے ان کے مشن کی کامیابی پر مثبت اثر ڈالا۔



ٹول ٹپ