ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

بحرین کے وزیر خارجہ سے عبداللہ بن زاید کی ہوئی ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر کیا گیا تبادلہ خیال

بدھ 24/4/2024

وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے دوست ملک مملکت بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔

عزت مآب نے بحرین کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا۔ نیز آج ابوظہبی میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، اماراتی بحرین تعاون کے راستوں اور مختلف سطحوں پر اسے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

چنانچہ اس ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات اور مملکت بحرین تاریخی تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں جو مزید مضبوط ہورہے ہیں، ترقی کررے ہیں اور بڑھ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ خلیج اور عرب مشترکہ کارروائی کے لیے ایک اہم معاون بھی ہیں۔

عزت مآب نے اس جانب اشارہ کیا کہ متحدہ عرب امارات تمام شعبوں میں دوست ملک مملکت بحرین کے ساتھ نتیجہ خیز اور تعمیری تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ اس طور پر کہ اس سے دونوں ممالک کے ترقیاتی اہداف کی حمایت ہو نیز وہاں کے عوام کے خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھی جاسکے۔

عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان اور عزت مآب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے مشترکہ خلیجی کارروائی کے عمل سے متعلق مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی۔ مزید برآں آپ دنوں نے خطے کی صورتحال بالخصوص غزہ کی پٹی میں بگڑتے ہوئے انسانی بحران کا بھی جائزہ لیا۔

اس سلسلے میں عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل تعاون اور ہم آہنگی کی سطحوں اور خطے میں سلامتی اور استحکام کی بنیادوں کو مستحکم کرنے کی اہمیت کے حوالے سے ان کے وژن کو خوب سراہا۔

عزت مآب نے اس بات پر زور دیا کہ خطے کو درپیش موجودہ چیلنجوں کے لیے تعاون، ہم آہنگی اور مشترکہ کام کو تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان تمام تناؤ پر قابو پایا جا سکے جو اس کے استحکام اور وہاں کے لوگوں کی سلامتی اور تحفظ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

ملاقات کے بعد وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبدالله بن زايد آل نهيان نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیر مملکت محترم خلیفہ شاہین المرر اور سیاسی امور کی معاون وزیر خارجہ لانا ذکی نسیبہ نے بھی شرکت کی۔

ٹول ٹپ