ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کا غزہ کے لیے املثیا فنڈمیں 15 ملین ڈالرکی امداد کا اعلان

بدھ 10/4/2024

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات پر متحدہ عرب امارات نے جمہوریہ قبرص کی جانب سے قبرص اور غزہ کی پٹی کے درمیان سمندری امدادی راہداری کے اقدام ا ملثیا فنڈ کے لیے 15 ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فنڈ غزہ پہنچنے والی امداد کی ترسیل کو آسان اورمربوط بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد امداد کو ہر ممکن طریقے سے موثر طور پر غزہ پہنچانا ہے۔

اس فنڈ کا مقصد غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کی صلاحیت کو بہتر بنانا اوراور امدادی کوششوں میں اضافے کے لیے متعلقہ فریقوں کے لیے فنڈنگ کی فراہمی میں سہولیت فراہم کرنا ہے۔
وزارت خارجہ (ایم او ایف اے) نے ایک بیان میں کہا کہ فنڈ میں متحدہ عرب امارات کا تعاون کثیر الجہتی کوششون کے ذریعے غزہ کی پٹی میں بگڑتی ہوئی تباہ کن انسانی صورت حال سے نمٹنے کے اس کے عزم کا اظہار ہے۔

وزارت نے پٹی میں بگڑتی ہوئی تباہ کن انسانی صورت حال کی شدت میں کمی اورز مینی، ہوائی اور سمندر کے ذریعے تمام دستیاب چینلز کے ذریعے، محفوظ، بلا روک ٹوک، اور پائیدار طریقے سے امداد کے فوری اور وسیع ترسیل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

وزارت نے کہا کہ برادر فلسطینی عوام کے لیے تاریخی وابستگی کے تحت، متحدہ عرب امارات، اپنی دانشمند قیادت میں، پٹی کو امداد اور سامان کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس کے مطابق امدادی کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے تمام شاہراہوں اور میکانزم کے ذریعے امداد اور سامان کی ترسیل کے لیے میری ٹائم کوریڈور مستقل کوششوں کا حصہ ہے۔



ٹول ٹپ