ہمیں فالو کریں
جنرل۔

غزہ پٹی میں اماراتی فیلڈ ہسپتال میں "اسٹار لنک" سروس فراہم کرنے کے اقدام میں متعدد طبی اداروں کے ساتھ متحدہ عرب امارات کر رہا ہے تعاون

بدھ 14/2/2024

متحدہ عرب امارات نے اس بات کا اعلان کیا کہ وہ غزہ پٹی میں اماراتی فیلڈ ہسپتال میں اسپیس ایکس (SpaceX)کی اسٹارلنک سیٹلائٹ کمیونیکیشن سروس فراہم کرنے کے لیے متعدد بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں اور ہسپتالوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزارت خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس اقدام سے متحدہ عرب امارات کی طرف سے جاری جنگ کی روشنی میں دوست فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کی گئی انتھک کوششوں کی تصدیق ہوتی ہے۔ چنانچہ اس دوران وزارت نے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ اماراتی فیلڈ ہسپتال میں اسٹار لنک انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی تاکہ طبی مشاورت فراہم کی جا سکے تاکہ یہ ریئل ٹائم ویڈیو کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کی زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہوسکیں۔

 دریں اثناء وزارت نے غزہ پٹی میں زخمی اور بیمار فلسطینیوں کو طبی علاج فراہم کرنے والے اسپتالوں میں اعلیٰ ترین طبی نگہداشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موثر، تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

چنانچہ اس سلسلے میں، متحدہ عرب امارات نے غزہ پٹی میں فوری، محفوظ، پائیدار اور بغیر کسی رکاوٹ کے امدادی اور انسانی امداد پہنچانے کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ 

واضح رہے کہ وہ بین الاقوامی تنظیمیں اور ہسپتال جو اس اقدام کو نافذ کرنے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ان میں شامل ہیں:  گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ ہاسپٹل۔لنڈن، یونیورسٹی کالج لندن ہاسپٹل NHS فاؤنڈیشن ٹرسٹ، کیمبرج یونیورسٹی ہاسپٹل NHS فاؤنڈیشن ٹرسٹ، نیشنل چلڈرن ہاسپٹل۔واشنگٹن، بوسٹن چلڈرن ہسپتال، فلاڈیلفیا چلڈرن ہاسپٹل، کلیولینڈ کلینک فاؤنڈیشن۔امریکہ، بامبینو گیسو چلڈرن ہاسپٹل۔روما، جینوا، اٹلی کے گیانینا گیسلینی انسٹی ٹیوٹ، نیز بارسلونا، اسپین کا سینٹ جان ڈی ڈیو ہاسپٹل۔

ٹول ٹپ