ہمیں فالو کریں
جنرل۔

اردن اور شام کی سرحد کے قریب امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی متحدہ عرب امارات نے بیان کی شدید مذمت

پير 29/1/2024

متحدہ عرب امارات نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس میں اردن اور شام کی سرحد کے قریب ایک امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور کئی سارے زخمی ہوئے ہیں۔ 

اپنے ایک بیان میں وزارت خارجہ نے دونوں ملکوں اور وہاں کے دوست عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر اردن حکومت کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی اور اس کی سلامتی اور استحکام  کے تحفظ کے لیے مملکت کی طرف سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا۔ ساتھ ہی ساتھ اس نے اپنے مضبوط موقف کی تجدید کی اور تشدد اور دہشت گردی کی تمام اقسام کو مستقل طور پر مسترد کر دیا جس کا مقصد سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنا ہے، نیز جو بین الاقوامی قانون کے برخلاف ہیں۔

وزارت نے اس گھناؤنے جرم کے نتیجے میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حکومت اور وہاں کے دوست عوام نیز متاثرین کے خاندانوں اور اہل خانہ کے ساتھ اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا نیز  تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا ظاہر کی۔

 

ٹول ٹپ