ہمیں فالو کریں
جنرل۔

المرر نے کی عرب لیگ کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی

بدھ 17/1/2024

وزیر مملکت عزت مآب خلیفہ شاہین المرر  نے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی درخواست پر آج بروز بدھ 17 جنوری کو منعقدہ غیر معمولی اجلاس میں وزارتی سطح پر لیگ آف عرب اسٹیٹس کونسل کے اجلاس میں شرکت کرنے والے متحدہ عرب امارات کے وفد کی سربراہی کی۔ واضح رہے کہ اس کو ایک ویڈیو کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا گیا جس کا مقصد صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان تعلقات میں ہونے والی پیش رفت اور ایتھوپیا اور صومالی لینڈ کے علاقے کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے اثرات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔  
اس میٹنگ میں عزت مآب نے صومالیہ کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور آزادی کے لیے حمایت پر زور دیا نیز آپ نے صومالیہ کی وفاقی حکومت کو اس کی سرزمین پر مکمل خودمختاری کا استعمال کرنے کے لیے حمایت، اور اس سلسلے میں صومالیہ کی ہر ممکن مدد کے لیے عرب اتفاق رائے کے ساتھ کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ مزید برآں عزت مآب نے ہارن آف افریقہ کے استحکام اور سلامتی کی حمایت کے لیے متحد کوششوں، کشیدگی کو کم کرنے، بات چیت اور سفارت کاری کا سہارا لینے اور IGAD اور افریقی یونین کے ساتھ ہم آہنگی کے طریقوں کی تلاش کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔جس سے کہ ہارن آف افریقہ کے خطے کے استحکام کو یقینی بنایا جاسکے۔ 
چنانچہ اس اجلاس کے اختتام پر صومالیہ کی حمایت کی قرارداد کو منظوری دی گئی۔
 عزت مآب نے ایک غیر معمولی سیشن میں (ویڈیو کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے، جس کے بعد پہلی میٹنگ ہوئی) وزارتی سطح پر عرب ریاستوں کی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ جس کا انعقاد جمہوریہ عراق کی درخواست پر عراقی منظر نامے پر پیش آنے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے کیا گیا۔ جیسا کہ ایرانی فورسز نے شمالی عراق کے شہر اربیل کے متعدد علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ چنانچہ اس اجلاس میں کردستان کے علاقے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک قرارداد جاری کیا گیا نیز اس حملے کو اچھی ہمسائیگی کے معاہدوں اور بین الاقوامی قوانین، کنونشنز اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ اس کے علاوہ آپ نے کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف عراقی سرزمین کے اتحاد اور خودمختاری پر زور دیا۔

 

ٹول ٹپ