ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت نے ترکی کے صدر کو زايد نامی تمغے سے نوازا

جمعرات 20/7/2023

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان"حفظه الله" نے آج دوست ملک جمہوریہ ترکی کے صدر عزت مآب رجب طیب اردگان کو "زاید" نامی تمغہ سے نوازا، جو کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے رہنماؤں، بادشاہوں اور ملکوں کے صدور کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے اور ہر سطح پر ان کی خوشحالی کے لیے عزت مآب کی طرف سے کی گئی کوششوں کو سراہنے کے لئے کیا گیا۔
عزت مآب ترکی کے صدر نے عالی وقار صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا اور اس تمغہ پر عزت اور فخر کا اظہار کیا، جو کہ ایک عالمی انسانی شخصیت شيخ زايد بن سلطان آل نهيان کے نام سے منسوب ہے، "اللہ انھیں سکون عطا فرمائے"، جو اپنی ان قیمتی وراثت کی وجہ سے دنیا کے لوگوں میں قابل احترام اور محبوب ہیں جس نے مختلف ممالک کے ساتھ دوستی، تعاون اور امن کے مضبوط کرنے کے راستے مہیا کئے۔
اپنی طرف سے عزت مآب شیخ محمد بن زايد آل نهيان نے کہا کہ عالی وقار کو "زاید" نامی تمغے سے نوازنا ہمارے دونوں دوست ممالک کے درمیان گہری تاریخی دوستی اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے میں ان کی غیر معمولی کوششوں کے لیے ہماری جانب سے شکریہ اور تعریف کا اظہار کرنے اور ہمارا ان کے لیے حددرجہ ذاتی قدر، پیار اور احترام کا اظہار کرنے کے لئے ہے۔ عزت مآب نے ان کی قیادت میں ترکی اور اس کے عوام کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کی خواہش کی۔

ٹول ٹپ