ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

متحدہ عرب امارات اور پیرو نے دونوں ممالک کے درمیان ہوائی نقل و حمل کی خدمات کے معاہدے پر کیے دستخط

جمعرات 08/6/2023

متحدہ عرب امارات اور جمہوریہ پیرو نے ہوائی نقل و حمل کی خدمات کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت جمہوریہ پیرو میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محترم جناب محمد الشامسي نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اور پیرو کی جانب سے وزیر خارجہ جناب خيرفاسي دياس نے دستخط کیے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے افق کھولے گا اور دو طرفہ تجارت کو فروغ دے گا۔ عزت مآب الشامسی نے اس جانب اشارہ کیا کہ پیرو کے ساتھ سال 2022 کے لیے تیل کے علاوہ کی دوطرفہ تجارت 800 ملین امریکی ڈالر تک پہونچ گئی۔اسی طرح گزشتہ پانچ سالوں کے دوران متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر سے زائد رہی ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران دو طرفہ تجارت 4.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ عزت مآب نے مزید کہا: "سال 2009 کے دوران سیاسی مشاورت کی مفاہمت کے میمورنڈم اور سال 2019 کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر پہلے دستخط کیے گئے تھے۔آج، ہم ایئر ٹرانسپورٹ سروسز کے معاہدے پر دستخط کر رہے ہیں، اور ہم امید کرتے ہیں کہ بہت جلد سرمایہ کاری کے تحفظ اور حوصلہ افزائی نیز دوہری ٹیکس سے بچنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کریں گے اور یہ ان دوسرے معاہدوں کے علاوہ ہونگے جو ہمارے دونوں دوست ملک کے لوگوں کے مفاد میں ہوں گے نیز یہ معاہدے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے ہماری مشترکہ امنگوں کو پورا کریں گے۔

عزت مآب نے اس بات پر زور دیا کہ یہ معاہدہ مشترکہ تجارتی تبادلے کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا، اس طرح دونوں ممالک کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت ہوگی۔ اس سے ان کی معیشتوں کی پائیداری اور دوطرفہ ہوائی نقل و حمل کے تعلقات کے استحکام میں اضافہ ہوگا۔

عزت مآب نے مزید کہا، "یہ جمہوریہ پیرو کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے فریم ورک کے ضمن میں آتا ہے۔ اس سے ہمارے قومی کیریئرز اور ملک کے کئی دوسرے شعبوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ یہ براہ راست ملک کے ہوائی اڈوں اور جمہوریہ پیرو کے ہوائی اڈوں کے درمیان ہوائی ٹریفک میں اضافے سے ظاہر ہو گا، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سیاحتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔

اپنی جانب سے محترمہ ديّاس نے کہا کہ پیرو متحدہ عرب امارات کو ایک اہم شریک مانتا ہے، کیونکہ یہ پیرو میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا عرب ملک ہے۔ آپ نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک ہے جس نے اس کے ساتھ ہوائی نقل و حمل کی خدمات کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

محترمہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس معاہدے پر دستخط ایک اہم کامیابی اور پیرو اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی تعلقات کے لیے ایک سنگ میل ہے، آپ نے اس بات پر زور دیا کہ پیرو کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہوائی نقل و حمل کی خدمات کے معاہدے پر دستخط اسے لاطینی امریکہ میں ایئر لائنز کے نیٹ ورکس کے مواصلاتی مرکز کے طور پر موجود ہونے کے قابل بنائے گا۔

محترمہ نے وضاحت کی کہ معاہدے پر دستخط نئے ہوائی راستوں کے قیام کی اجازت دیں گے جو پیرو اور عرب ممالک اور ایشیا اور بحرالکاہل کے ممالک کے درمیان سیاحت اور کاروباری مقاصد کے لیے سفر کو فروغ دیں گے۔

ٹول ٹپ