ہمیں فالو کریں
جنرل۔

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان کی جمہوریہ گیمبیا کے صدر سے ملاقات

جمعه 24/3/2023

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان، وزیر مملکت، نے جمہوریہ گیمبیا کے صدر عزت مآب ایڈاما بیرو، سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان؛ اور عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم، نائب صدر، وزیر اعظم، اور دبئی کے حکمران، کی جانب سے مبارکباد کا  پیغام پہنچایا، نیز ہز ایکسی لینسی صدر بیرو کو، اور ان کے ملک اور عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔

دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کی تعریف بھی کی اور زراعت، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹلائزیشن اور ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے متعدد مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان، نے فرمایا:

"ہماری آج کی بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے، تعلقات مضبوط ہیں اور ہم ان کو مزید استوار کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نئے مواقع تلاش کرنے اور باہمی مفادات کی تکمیل کے لیے دو طرفہ کوششوں کو متحد کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"

عزت مآب نے مزید کہا: "میں خلوص دل سے COP28 میں گیمبیا کی شرکت کا، اور اس اہم موقع پر ان کے پویلین کا دورہ کرنے کا منتظر ہوں۔"

عزت مآب صدر بیرو نے متحدہ عرب امارات میں گیمبین کمیونٹی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کے لیے اپنی تعریف بھی شیئر کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان کا ملک یو اے ای کے ساتھ سیاحت اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے امید افزا مواقع تلاش کرے گا۔

عزت مآب صدر بیرو، سے ملاقات سے قبل، عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان ؛کا استقبال جمہوریہ گیمبیا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ممداؤ تنگارا، نے کیا۔  اور ان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹول ٹپ