ہمیں فالو کریں
Banner
جنرل۔

ایمریٹس ریڈ کریسنٹ ERC کا شامی بچوں میں 10,000 سکول بیگ کی تقسیم

بدھ 22/3/2023

ایمریٹس ریڈ کریسنٹ (ERC) نے تقریباً 1,500 سکول بیگز اور سٹیشنری شامی طلباء کو لطاکیہ گورنریٹ میں تقسیم کیں، جو ملک میں آنے والے حالیہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سے ایک ہے۔

یہ امداد شام کے متعدد گورنریٹس میں 10,000 سے زیادہ اسکول بیگز اور اسٹیشنری تقسیم کرنے کے اقدام کا پہلا مرحلہ ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات کی جاری انسانی اور امدادی کوششوں کا حصہ ہے۔

امداد کی تقسیم میں محکمہ تعلیم لطاکیہ کا حصہ شہید شعبان علی احمد سکول کے طلباء بھی شامل تھے۔

طلباء نے سکول بیگز اور سٹیشنری ملنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ایمریٹس نیوز ایجنسی (WAM) کو اپنے بیان میں، محترمہ راشا عبداللہ احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر برائے تعلیم لطاکیہ محکمہ تعلیم نے موجودہ بحران کے دوران شامیوں کی حمایت پر متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کی تعریف کی۔

شہید شعبان علی احمد سکول، کے پرنسپل ماجد محمد علی؛ نے کہا کہ مقامی تعلیم 55 فیصد صلاحیت و حا ضری  پر واپس آ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں آنے والے حالیہ زلزلے کے بعد اب طلباء کی بحالی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ اماراتی وفد کی موجودگی نے شام کے اسکولوں کو معمول پر لانے میں فعال کردار ادا کیا ہے، جس سے  مدد ملی ہے۔

شام کی آٹھویں جماعت کی طالبہ سارہ نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، جبکہ ایک شامی لڑکی مریم ندا صالح نے اماراتی وفد کے لیے "شکریہ" کے عنوان سے ایک نظم لکھی۔

شام میں ERC کے نمائندے ڈاکٹر محمد الجنیبی نے کہا کہ ERC شام کی وزارت تعلیم کے تعاون سے حالیہ زلزلے سے متاثر ہونے والوں کی مدد جاری رکھے گا۔

ٹول ٹپ