ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی انسانی برادری کے لیے چوتھے زید ایوارڈ کے فاتحین کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت

هفته 04/2/2023

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، کی سرپرستی میں، عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر، نے چوتھے زید ایوارڈ برائے انسانی برادری 2023 کے فاتحین کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔

زید ایوارڈ برائے انسانی برادری نے سینٹ ایگیڈیو تنظیم کی کمیونٹی اور کینیا کے امن ساز شمسہ ابوبکر فضیل کو، 2023 کے ایوارڈ کے شریک اعزاز کے طور پر نوازا۔

اب اپنے چوتھے ایڈیشن میں، یہ ایوارڈ دنیا بھر کے معززین کو انسانی بھائی چارے کی اقدار پر مبنی ایک زیادہ پرامن، اور ہمدرد دنیا کی تعمیر میں ان کی شراکت کے لیے تسلیم کرتا ہے۔

ایوارڈز کی تقریب انسانی بھائی چارے کے عالمی دن کے موقع پر ہے، جسے اقوام متحدہ نے عالمی امن اور ایک ساتھ رہنے کے لیے انسانی برادری سے متعلق دستاویز کے اعتراف میں متفقہ طور پر تسلیم کیا ہے۔

 اسے بوظہبی اعلامیہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جس پر کیتھولک چرچ کے پوپ فرانسس اور الازہر کے گرینڈ امام شیخ احمد الطیب نے دستخط کیے ہیں۔

بھائی چارے اور پرامن بقائے باہمی کو مزید فروغ دینے کے لیے، انسانی برادری کے لیے زید انعام نے اس سال ایک قدر اور پیغام کے طور پر "امید" کے موضوع پر توجہ مرکوز کی ہے ۔

الازہر کے گرینڈ امام ڈاکٹر محمد احمد الطیب، اور کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس نے تقریب کے دوران دو ورچوئل تقریریں کیں اور 2023 کے انعام یافتگان کو مبارکباد دی۔

پوپ فرانسس نے کہا:"جب کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے کے جذبات کا اشتراک کرتے ہیں، ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ہم امن کی ثقافت کو فروغ دیں جو مکالمے، باہمی افہام و تفہیم، یکجہتی، پائیدار ترقی اور شمولیت کی حوصلہ افزائی کرے۔

"میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمارے برادرانہ سفر میں شامل ہوتے ہیں، اور میں ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو امن کے مقصد کے لیے وقف کریں اور پسماندہ، غریب، بے سہارا اور ہماری مدد کے محتاج لوگوں کے ٹھوس مسائل اور ضروریات کاحل اور جواب دیں۔ "

الازہر کے گرینڈ امام، ڈاکٹر احمد الطیب، کے مطابق، انسانی برادری کے لیے زید ایوارڈ امید کی کرن اور ان تمام لوگوں کے لیے الہام کا ذریعہ ہے جو دنیا بھر میں نیکی اور امن کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انسانی برادری کا راستہ چیلنجوں اور مشکلات سے بھرا ہوا ہے۔

گرینڈ امام نے مزید کہا۔"اس سلسلے میں، میں ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس ایوارڈ پر ہمارے کام میں تعاون کیا، جو محنتی اور مخلص افراد کو پیش کرنے کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم بن گیا ہے جو انسانی برادری کے مارچ میں شامل ہیں، نیز زیادہ پرامن، انصاف پسند اور برادرانہ زندگی کے لیے کمزوروں، مظلوموں اور غریبوں کے دکھوں و مصائب کو کم کر نے اور اچھی زندگی گزارنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔"

فاتحین

سینٹ ایگیڈیو کی کمیونٹی ایک انسانی ہمدردی کی انجمن ہے جو سماجی خدمت کے لیے وقف ہے، جس کی بنیاد 1968 میں اینڈریا ریکارڈی کی قیادت میں رکھی گئی تھی۔ اس کے بعد، 1973 میں گروپ کی توسیع کے دوران، اسے روم، اٹلی میں سابق کارمیلائٹ خانقاہ اور سینٹ ایگیڈیو کے چرچ میں ایک گھر دیا گیا۔

کمیونٹی کی سب سے اہم سفارتی کامیابی 4 اکتوبر 1992 کو موزمبیق کے لیے امن معاہدے کی ثالثی تھی، جس نے سولہ سالہ خانہ جنگی کا خاتمہ کیا۔ سینٹ ایگیڈیو کی کمیونٹی کو "دنیا کے سب سے زیادہ بااثر تنازعات کو حل کرنے والے گروپوں میں سے ایک" کے طور پر بیان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے بہت سارے رہنماؤں کی طرف سے پذیرائی ملی ہے۔

اس کے سب سے نمایاں اقدامات میں سے ایک، 'انسانی ہمدردی کی راہداری' پناہ گزینوں کی حفاظت اور انہیں اپنے نئے معاشروں میں ضم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔یہ کوریڈور یورپی ایئر لائنز کے ساتھ شراکت میں کام کرتے ہوئے ہوائی سفر کا انتظام کرکے تارکین وطن کے لیے محفوظ راستہ کو یقینی بناتے ہیں۔

 یہ انہیں بحیرہ روم کو عبور کرنے کے لیے چھوٹی اور خطرناک کشتیاں لینے سے روکتا ہے، یہ ایک ایسا اقدام ہے جس نے انسانی اسمگلنگ سے لڑنے میں بھی مدد کی ہے۔ آج تک ہزاروں مہاجرین اس اقدام سے مستفید ہو چکے ہیں۔

اپنے قیام کے بعد سے، ایسوسی ایشن نے ایک سہولت کار یا مبصر کے طور پر متعدد کامیاب امن مذاکرات میں فعال کردار ادا کیا ہے،جس میں موزمبیق (1989-1992، امن معاہدہ)، گوئٹے مالا (1996، خانہ جنگی میں ثالثی)، کوسوو (1996-1998، سربیا کے ساتھ مذاکرات)، کانگو (1999، قومی مکالمہ)، برونڈی (1997-2000، امن معاہدہ) شامل ہیں۔

سینٹ ایگیڈیو کی کمیونٹی امن قائم کرنے کے لیے مذہبی سفارت کاری اور بین الثقافتی مکالمے کو اپناتی ہے، جس نے اسے انسانی بھائی چارے کی اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے دنیا بھر میں پہچان دی ہے۔

دوسری فاتح، شمسہ ابوبکر فضیل، کینیا کے امن کی ثالث اور کمیونٹی موبلائزر ہیں۔ 'ماما شمسہ' کے نام سے جانی جاتی ہے، وہ اپنے ملک میں نوجوانوں کی پرورش کرنے اور نوجوانوں کو مشورے، دیکھ بھال اور تربیت فراہم کرکے تشدد، جرائم اور انتہا پسندی کی زندگیوں سے بچانے کے لیے پہچانی جاتی ہے۔

2014 میں، انہوں  نے نچلی سطح پر ایک تنظیم بنائی، "سیاسی ترقی کے لیے ساحلی صوبے میں خواتین اور نوجوانوں پر توجہ"، اس کی کامیابی کے نتیجے میں نیالی سب کاؤنٹی ڈسٹرکٹ پیس اینڈ سیکیورٹی کمیٹی کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون کے طور پر ان کا انتخاب ہوا۔

ممباسا میں 200 سے زیادہ نوعمر گینگز پر مشتمل وسیع پیمانے پر مجرمانہ سرگرمیوں کی وجہ سے، انہوں نے متاثرہ نوجوانوں کی اصلاح کے لیے ایک جامع مہم کا آغاز کیا۔ یہ ایک کثیر شعبہ جاتی مصروفیت میں تبدیل ہوا جس میں مذہب، شہری خدمات اور حکومت کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اور رہنما شامل تھے۔

2019 میں قائم کی گئی، اس مہم نے 1000 سے زیادہ نوجوانوں کی تبدیلی میں کردار ادا کیا ہے جنہوں نے مجرمانہ زندگی کو چھوڑ دیا اور معافی کے ساتھ ساتھ مشاورت اور تربیت تک رسائی حاصل کی۔

شمسہ ابوبکر فضیل، نے قومی ہم آہنگی اور انٹیگریشن کمیشن کی سربراہی اور ساحلی علاقے میں فوکل پیس اینڈ کوہیشن چیمپیئن کا خطاب حاصل کرنے سمیت کئی اور کردار بھی سنبھالے۔ وہ ممباسا ویمن آف فیتھ نیٹ ورک کی چیئرپرسن بھی ہیں، جس میں وہ کینیا کے مسلمانوں کی سپریم کونسل کی نمائندگی کرتی ہیں۔  ان کی قیادت میں، نیٹ ورک کمیونٹی کی سطح کے چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بین المذاہب تعلقات، جیسے کم عمری کی شادیاں، صنفی بنیاد پر تشدد کے کیسز، اور پرتشدد انتہا پسندی، کو فروغ دے رہا ہے۔

خواتین کے درمیان ہم آہنگی، انضمام، اور تنوع کو قبول کرنے کے لیے ان کا جوش،  - قبیلے، مذہب، حیثیت، یا سیاسی وابستگی سے قطع نظر - ان کی افریقی خواتین آف فیتھ نیٹ ورک کے بورڈ کی نمائندہ کے طور پر تقرری کا باعث بنی تھی ۔

بانی کی یادگار پر آج شام منعقد ہونے والی اعزازی تقریب میں وزراء اور متعدد سینئر حکام، سفیر، ایوارڈ جیوری کے ارکان اور غیر ملکی معززین نے شرکت کی جن میں :

ہز ہائینس ساقر غوباش، سپیکر برائے فیڈرل نیشنل کونسل،

عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک النہیان، رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر،

عزت مآب محمد عبداللہ الجنیبی، چیئرمین فیڈرل پروٹوکول اینڈ سٹریٹیجک بیانیہ اتھارٹی،اور

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان بن مبارک النہیان، وزیر مملکت بھی شامل تھے ۔

زاید ایوارڈ برائے انسانی برادری ایک سالانہ آزاد اور بین الاقوامی ایوارڈ ہے جو دنیا بھر میں ایسے افراد یا اداروں کو تسلیم کرتا ہے،جو جو یکجہتی، سالمیت، کی لازوال انسانی اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی مثال آپ ہوتے ہیں، اور مثالی، بے لوث اور انتھک تعاون کرتے ہوئے تقسیم کو ختم کرنے اور ایک حقیقی انسانی تعلق پیدا کرنے کے لیے، اکثر ایک عظیم ذاتی قربانی کے طور پر رہنمائی کرتے ہیں۔

ایوارڈ کے پچھلے فاتحین کی فہرست میں ممتاز شخصیات اور تنظیمیں شامل ہیں جیسے کہ لطیفہ ابن زیاتنے، ایک فرانسیسی-مراکش کارکن جو انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے شعبے میں مشہور ہیں۔ عماد فاؤنڈیشن فار یوتھ اینڈ پیس کے صدر، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس، ہاشمی کنگڈم آف اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور ان کی اہلیہ محترمہ ملکہ رانیا، اور فاؤنڈیشن فار ہیٹی علم اور آزادی فوکل".

یہ ایوارڈ 2019 میں ابوظہبی میں اس تاریخی ملاقات کو منانے کے لیے قائم کیا گیا تھا جو تقدس مآب پوپ فرانسس، اور الازہر کے گرینڈ امام، ڈاکٹر احمد الطیب، کے درمیان ہوئی تھی، جس کے دوران انہوں نے انسانی برادری کی دستاویز پر دستخط کیے تھے۔ 

ٹول ٹپ