ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور فرانس کی وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور کا اسٹریٹجک شراکت داری پر تبادلہ خیال

جمعه 03/2/2023

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان،امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر، نے فرانس کی یورپ اور خارجہ امور کی وزیر محترمہ کیتھرین کولونا، کا استقبال کیا۔

ابوظہبی میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے فریم ورک کے تحت اپنے تعلقات اور تعاون کو وسیع کرنے کے لیے دستیاب مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے خطے میں ہونے والی پیش رفت کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقائی اور بین الاقوامی واقعات کے بارے میں بھی بات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت اور ہم آہنگی جاری رکھنے کی خواہش پر زور دیا۔

مزید برآں، دونوں وزراء نے توانائی کے شعبے میں، خاص طور پر جولائی 2022 میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تزویراتی شراکت داری کے معاہدے کی روشنی میں، اپنے ملکوں کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، نے محترمہ کیتھرین کولونا،  کے دورے کا خیرمقدم کیا اور متحدہ عرب امارات اور فرانس کے درمیان گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی، ساتھ ہی ساتھ دونوں ممالک کی اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے اور اپنے تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی خواہش پر روشنی ڈالی۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان،امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر، نے فرانس کی یورپ اور خارجہ امور کی وزیر محترمہ کیتھرین کولونا، اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

اجلاس میں بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے بھی شرکت کی۔

ٹول ٹپ