ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کا سوڈان کی عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین کا استقبال

بدھ 15/2/2023

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان، نے آج سوڈان کی عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محترم عبدالفتاح البرہان، کا استقبال کیا؛ جو آج ورکنگ وزٹ پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔

ملاقات کے دوران، جو ابوظہبی کے البحر محل میں منعقد ہوئی، صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،  نے لیفٹیننٹ جنرل محترم عبدالفتاح البرہان،  کے یو اے ای کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوڈان اور اس کے عوام کے لیے استحکام، مفاہمت اور امن کی خواہش کی۔

دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات اور سوڈان کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون اور مشترکہ کام کو بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا۔

سوڈان کی عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین نے  ہز ہائینس شیخ محمد کو سوڈان میں سیاسی عمل کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ہز ہائینس نے مختلف کوششوں اور اقدامات کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت کی توثیق کی جو اتحاد، تعمیر، ترقی اور ایک نئے مرحلے کے قیام کے حوالے سے سوڈانی عوام کے مفاد میں ہیں جس کے دوران سوڈان استحکام اور خوشحالی سے لطف اندوز ہو گا۔

سوڈان کی عبوری خودمختاری کونسل کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محترم عبدالفتاح البرہان، نے بھی اپنی جانب سے مختلف حالات اور مراحل میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے سوڈانی عوام کی حمایت پر صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان،  کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں جن وزراء اور اعلیٰ حکام نے  شرکت کی ان میں:

عزت مآب شیخ حمدان بن زید النہیان، الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے؛

عزت مآب شیخ تہنون بن محمد النہیان، العین ریجن میں ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے؛

عزت مآب شیخ حزہ بن زید النہیان، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے ڈپٹی چیئرمین؛

عزت مآب شیخ نہیان بن زاید النہیان، زید چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین؛

ہز ہائینس لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ؛

عزت مآب شیخ حامد بن زید النہیان، ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے ممبر؛

عزت مآب شیخ خالد بن زاید النہیان، بورڈ آف زید ہائر آرگنائزیشن فار پیپل آف ڈیٹرمینیشن (ZHO) کے چیئرمین؛ اور

عزت مآب شیخ شخبوت بن نہیان النہیان، وزیر مملکت؛ بھی شامل تھے ۔

 

ٹول ٹپ