ہمیں فالو کریں
جنرل۔

غزہ میں اماراتی فیلڈ ہسپتال کا ہوا افتتاح

اتوار 03/12/2023

غزہ میں اماراتی انٹیگریٹڈ فیلڈ ہسپتال کا آج باقعدہ افتتاح کردیا گیا ہے جو کہ پٹی کے لوگوں کو علاج سے متعلق اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ یہ فلسطینی بھائیوں کے مصائب کو کم کرنے اور غزہ پٹی میں صحت کے نظام کی حمایت کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر ہے، جسے غیر معمولی اور نازک حالات کا سامنا ہے۔
اماراتی میڈیکل ٹیم اس ہسپتال کی نگرانی کر رہی ہے جس میں 150 بستروں سے زیادہ کی گنجائش ہے۔ واضح یہ کہ غزہ پٹی کے رہائشیوں کو امداد اور انسانی تعاون فراہم کرنے کے لیے "گیلنٹ نائٹ 3" کے انسانی آپریشن کے فریم ورک کے اندر ہے۔
چنانچہ اس ہسپتال میں سرجیکل آپریٹنگ رومز شامل ہیں جن میں مختلف قسم کی سرجریوں کو انجام دیا جاسکتا ہے۔ بشمول، جنرل، پیڈیاٹرک اور ویسکولر سرجری، بالغوں اور بچوں کے لیے انتہائی نگہداشت والے کمرے، اینستھیزیا کا شعبہ، داخلی ادویات، دندان سازی، آرتھوپیڈکس اور نفسیات پر مشتمل خصوصی کلینکس، فیملی میڈیسن، پیڈیاٹرکس، گائناکالوجی نیز اس میں طبی خدمات کی معاونت بھی شامل ہے۔
اس کے علاوہ، ہسپتال CT، X-ray، اور فارمیسی کی خدمات فراہم کررہا ہے اور ایک لیبارٹری سے لیس ہے جس میں مختلف قسم کے چیک اپ اور جانچ کرنے کے لیے ضروری جدید آلات شامل ہیں۔ جو کہ وہاں کے مریضوں اور فائدہ اٹھانے والوں کو بہترین بین الاقوامی معیارات اور پروٹوکول کے مطابق مربوط علاج فراہم کرنے کی صلاحیت کو بڑھادیتا ہے۔
چنانچہ غزہ پٹی میں اماراتی فیلڈ ہسپتال میں کام کرنے والے طبی عملے میں طبی رضاکاروں کے علاوہ مختلف طبی شعبوں اور شاخوں میں ماہر اور اہل کیڈر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ  غزہ پٹی اپنے فلسطینی بھائیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کی غرض سے وزارت خارجہ نے گزشتہ جمعے کو رفح کراسنگ کے ذریعے جنوبی غزہ پٹی میں متحدہ عرب امارات کے فیلڈ اسپتال کے داخلے کے چالو ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 

ٹول ٹپ