ہمیں فالو کریں
جنرل۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی جانب سے یمن میں امن کے راستے کے لیے روڈ میپ پر کام کرنے کے اعلان کا متحدہ عرب امارات نے کیا خیر مقدم

پير 25/12/2023

متحدہ عرب امارات نے یمن کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ کے یمنی فریقوں کے درمیان امن کے راستے کی حمایت کے لیے روڈ میپ پر کام کرنے کے لیے ایک معاہدے تک پہنچنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ چنانچہ اس دوران متحدہ عرب نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یہ ضرور کامیاب ہوگا نیز اس پر جلد از جلد دستخط کئے جائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزارت خارجہ نے یمن کے بحران کے پائیدار سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے اقوام متحدہ، اس کے خصوصی ایلچی اور سعودی عرب اور سلطنت عمان دونوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو خوب سراہا۔ چنانچہ اس سے یمن اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے گا۔

وزارت نے اس بات پر زور دیا کہ متحدہ عرب امارات یمن میں سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے کی جانے والی تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جس سے وہاں کے دوست عوام کی سلامتی، ترقی اور استحکام کی خواہشات کو پورا کیا جا سکے۔

وزارت نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات دوست یمنی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے کے عوام کے مفادات کے لیے ہر اس چیز کی حمایت کرنے کی اپنی پالیسی کے فریم ورک کے اندر ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کے جائز عزائم کی حمایت کرتا ہے۔

ٹول ٹپ