ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدرعزت مآب شیخ محمد کی غزہ کی صورتحال پربرکس کے ورچوئل سربراہی اجلاس میں شرکت

منگل 21/11/2023

صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے تحفظ، بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کے لیے رسائی اور فوری جنگ بندی کے لیے متحدہ عرب امارات کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کو ختم کرنے اور متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے اپنی بھرپورکوشش کریں۔

صدر عزت مآب نے ان خیالات کا اظہار برکس کے پانچ ممالک کے ساتھ ایک ورچوئل سربراہ اجلاس سے کیا،جس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔ غزہ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر برکس کا غیر معمولی مشترکہ اجلاس جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے برکس شراکت داری کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے طلب کیا تھا۔
سربراہی اجلاس میں جاری بیان میں، صدر عزت مآب شیخ محمد نے غزہ کے لوگوں کو درپیش بڑھتے ہوئے مایوس کن انسانی بحران کو اجاگرکیا اور ضرورت مندوں تک انسانی امداد کی محفوظ، ، فوری اور باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔عزت مآب نے فوری طور پر جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لڑائی کو جاری رکھنے کی اجازت دینے سے مزید ہلاکتیں ہوں گی جس سے تنازعات کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا جو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
عزت مآب نے کہا کہ بحران سے نمٹنے کا واحد راستہ امن عمل کو بحال اور اسرائیل فلسطین تنازعہ کو دو ریاستی حل کی بنیاد پرطے کرنا اور 1967 کی سرحدوں پر بیت المقدس دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے
متحدہ عرب امارات کے صدر نے برکس کے رکن ممالک اور دیگر ممالک سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کوششیں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا تاکہ بات چیت اور پرامن بقائے باہمی خطے میں استحکام کا ذریعہ بن سکے۔

ٹول ٹپ