ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کا کیا مطالبہ

هفته 07/10/2023

متحدہ عرب امارات نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد میں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، نیز اس نے بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے اور شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا، اور حالیہ لڑائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے تمام متاثرین کے لیے اپنی مخلصانہ تعزیت پیش کی۔ وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی تاکید کی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اس خطرناک نتائج سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تحمل اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ وزارت نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ متحدہ عرب امارات، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک غیر مستقل رکن کے طور پر، عرب اسرائیل امن کے راستے کو بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی کوارٹیٹ کو فوری طور پر دوبارہ فعال کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔ نیز یہ بین الاقوامی برادری پر اس بات کے لئے زور دے رہا ہے کہ وہ جامع اور منصفانہ امن کے حصول کے لیے تمام کوششوں کو آگے بڑھائے، اور خطے کو تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام کی نئی سطحوں میں جانے سے محفوظ رکھے۔

ٹول ٹپ