ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت نے امریکی وزیر خارجہ سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور غزہ تک امداد پہنچانے کے لیے فوری انسانی راہداری کھولنے سے متعلق کی بات چیت

هفته 14/10/2023

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نهيان"حفظه الله" نے آج ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سیکرٹری آف سٹیٹ عالی ذی وقار انتھونی بلنکن کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے شہریوں کے مکمل تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اولین ترجیح، اور غزہ کی پٹی میں طبی اور امدادی امداد پہنچانے کے لیے فوری انسانی راہداری کھولنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا نیز یہ کہ ہر قسم کی کشیدگی کو فوری طور پر روکا جائے۔
قصر الشاطئ میں منعقدہ اس ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں کو تیز کرنے اور صورتحال پر قابو پانے اور حالات کو مزید خراب ہونے نیز خطے میں مزید تشدد اور بحرانوں کو پھوٹنے سے روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح یہ کہ یہ صورتحال میں پیشرفت اور اس کے سنگین نتائج کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔
دونوں فریقوں نے علاقائی سلامتی اور استحکام کو مستحکم کرنے والے منصفانہ اور جامع امن کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ایک واضح سیاسی افق تلاش کرنے کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی۔ اس دوران آپ دونوں نے مشرق وسطیٰ کے خطے میں استحکام اور خوشحالی کو بڑھانے کے لیے ان کی مشترکہ خواہش پر زور دیا۔
ملاقات کے دوران عزت مآب صدر اور امریکی وزیر خارجہ نے دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون اور مشترکہ کام کے تعلقات اور ان کے مشترکہ مفادات کو پورا کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
اس میٹنگ میں .. ابوظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ خالد بن محمد بن زید ال نہیان، امارات ابوظہبی کے نائب حاکم عزت مآب طحنون بن زايد آل نهيان، وزیر خارجہ عزت مآب شیخ عبد الله بن زايد آل نهيان، صدر مملکت عزت مآب کے سفارتی مشیر اور ہز ایکسی لینسی ڈاکٹر أنور بن محمد قرقاش، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی، متحدہ عرب امارات کے سفیر برائے امریکہ عزت مآب یوسف العتیبہ اور امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ وفد نے شرکت کی۔

ٹول ٹپ