ہمیں فالو کریں
جنرل۔

صدر مملکت اور امریکی صدر نے ٹیلیفون پر خطے کی صورتحال سے متعلق کیا تبادلہ خیال

جمعرات 12/10/2023

صدر مملکت عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نهيان "حفظه الله" اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر محترم جو بائیڈن نے آج ایک فون کال کے دوران شہریوں کے تحفظ، ان کی زندگیوں کے تحفظ نیز ان کی ترجیحات سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران مشرق وسطیٰ کے خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے حقیقی سیاسی افق تلاش کرنے کے لیے کام کرنے سے متعلق بھی بات ہوئی۔ انہوں نے خطے کی صورتحال میں پیشرفت اور کشیدگی اور تشدد کی بڑھتی ہوئی رفتار کی روشنی میں صورتحال پر قابو پانے کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جس کے علاقائی سلامتی اور استحکام پر سنگین نتائج مرتب ہونگے۔ اس کال میں علاقائی اور بین الاقوامی فریقین کو پرسکون رہنے اور فوری طور پر کشیدگی کو روکنے کی کوششوں کو مربوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ کال کے دوران، عالی ذی وقار اور امریکی صدر نے دوستانہ تعلقات، اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے راستے جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے، اور مختلف شعبوں میں اس کی حمایت اور ترقی کے امکانات سے متعلق بھی گفتگو کی۔

ٹول ٹپ