ہمیں فالو کریں
جنرل۔

متحدہ عرب امارات کے صدر اور جرمن چانسلر کا نئے انرجی سیکیورٹی اور انڈسٹری ایکسلریٹر معاہدے پر دستخط کا مشاہدہ

پير 26/9/2022

متحدہ عرب امارات کے صدر، عزت مآب شیخ محمد بن زاید، اور ہز ایکسی لینسی اولاف شولز، جرمن چانسلر نے ایک نئے انرجی سیکیورٹی اینڈ انڈسٹری ایکسلریٹر (ESIA) معاہدے پر دستخط کا مشاہدہ کیا ہے جو متحدہ عرب امارات اور جرمنی کے درمیان توانائی کی حفاظت، ڈی کاربرائزیشن، اور موسمیاتی کارروائی میں مشترکہ دلچسپی کے منصوبوں کو مزید بہتر کرنے میں مددگار ہوگا۔

معاہدے پر عزت مآب ڈاکٹر سلطان احمد الجابر، متحدہ عرب امارات کے وزیر صنعت اور جدید ٹیکنالوجی، متحدہ عرب امارات کے موسمیاتی خصوصی ایلچی، اور ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ (سی ای او)،اور ہز ایکسی لینسی ڈاکٹر فرانزیسکا برانٹنر، وفاقی وزارت برائے اقتصادی امور اور موسمیاتی ایکشن میں پارلیمانی اسٹیٹ سیکرٹری؛ نے دستخط کیے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں جرمن چانسلر کے ہمراہ آنے والے وفد کے ارکان کے ساتھ ساتھ جن معززین اور متعدد وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ان میں :

ہز ہائینس لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ؛

عزت مآب شیخ منصور بن زید النہیان، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر؛

عزت مآب شیخ حامد بن زید النہیان، ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن؛

عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن زید النہیان؛

عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن تہنون النہیان، صدارتی عدالت کی وزارت میں خصوصی امور کے مشیر؛

عزت مآب سہیل بن محمد المزروعی، وزیر توانائی اور انفراسٹرکچر؛

محترمہ مریم بنت محمد المہیری، موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کی وزیر؛

عزت مآب ڈاکٹر انور گرگاش، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر؛ اور

عزت مآب خلدون خلیفہ المبارک، ایگزیکٹو امور اتھارٹی کے چیئرمین؛ بھی شامل تھے ۔

معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی (ADNOC) نے RWE AG (RWE) کے ساتھ LNG سپلائی کا معاہدہ کیا ہے، جس میں ADNOC 2022 کے آخر میں ڈیلیوری کے لیے LNG کارگو فراہم کرے گا جو برنس بٹل میں جرمنی کی فلوٹنگ LNG درآمدی ٹرمینل کے کام میں استعمال کیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ADNOC نے جرمنی میں اپنے صارفین کو ایل این جی کی اضافی ترسیل مختص کی ہے، جو 2023 میں فراہم کی جائے گی۔

ADNOC ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی نے جرمنی کے کلائنٹس کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کیے، جن میں Steag GmbH (Steag) اور Aurubis AG (Aurubis)، شامل ہیں، تاکہ کم کاربن امونیا کی آزمائشی ترسیل برآمد کی جا سکے، جو ہائیڈروجن کے لیے ایک ٹرانسپورٹ ایندھن ہے جو ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان شعبوں میں اخراج کو کم کرنے میں جہاں اخراج کو کم کرنا مشکل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ابوظہبی کی طرف سے تیار کردہ کم کاربن امونیا کی پہلی آزمائشی کھیپ اس ماہ کے اوائل میں ہیمبرگ کی بندرگاہ پر پہنچی تھی۔

انرجی سیکیورٹی اینڈ انڈسٹریل گروتھ ایکسلریٹرز کوآپریشن ESIAپروگرام کے تحت متحدہ عرب امارات اور جرمنی ہائیڈروجن سیکٹر ویلیو چین کے تمام شعبوں میں ترقی کو تیز کرنے اور تعاون بڑھانے کے مزید مواقع تلاش کریں گے۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات کا قابل تجدید توانائی کا چیمپئن "مصدر" شمالی سمندر اور جرمنی میں بحیرہ بالٹک میں آف شور ونڈ مارکیٹوں میں فعال طور پر مواقع تلاش کرے گا۔  جو کہ 2030 تک 10GW تک قابل تجدید توانائی کی پیداواری صلاحیت پیدا کر سکتی ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ضروری جرمن پالیسی اور ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کیا جا رہا ہے۔

آخر میں، یہ بھی اعلان کیا گیا کہ، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی نے ستمبر 2022 میں متحدہ عرب امارات کی پہلی براہ راست جرمنی کو ڈیزل کی ترسیل مکمل کر لی ہے،اور Wilhelm Hoyer GmbH & Co. KG (Hoyer) کے ساتھ 2023 میں ماہانہ 250,000 ٹن ڈیزل کی فراہمی کے لیے شرائط پر اتفاق کیا ہے۔

محترم اولف سکولز نے کہا: "میں "انرجی سیکیورٹی اینڈ انڈسٹری ایکسلریٹر - ESIA" کے ارادے کے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

انرجی سیکیورٹی اینڈ انڈسٹریل گروتھ ایکسلریٹرز کوآپریشن ESIA کے ذریعے، ہم قابل تجدید توانائیوں، ہائیڈروجن، LNG، اور آب و ہوا کی کارروائی کے فوکس شعبجات  پر اسٹریٹجک لائٹ ہاؤس پروجیکٹس کے تیزی سے نفاذ کو قابل بناتے ہیں۔"

عزت مآب ڈاکٹر سلطان الجابر نے کہا: "یہ تاریخی نیا معاہدہ متحدہ عرب امارات اور جرمنی کے درمیان تیزی سے بڑھتی ہوئی توانائی کی شراکت کو تقویت دیتا ہے۔جیسا کہ ہم توانائی کی منتقلی کو قبول کرتے ہیں، ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی ADNOC توانائی کی حفاظت، ڈیکاربونائزیشن، اور موسمیاتی کارروائی کے منصوبوں میں تیزی اور سرمایہ کاری کے لیے پوری طرح پرعزم ہے کیونکہ ہم کم کاربن توانائی کے ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد فراہم کنندہ اور قابل اعتماد برآمد کنندہ کے طور پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔"

محترم رابرٹ ہیبیک، وائس چانسلر اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور اور موسمیاتی ایکشن نے کہا: "ہم کلائمیٹ ایکشن، ڈیکاربونائزیشن، اور انرجی سیکیورٹی کے میدان میں مشترکہ لائٹ ہاؤس پراجیکٹس کی سرعت کا انتہائی خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہم متحدہ عرب امارات اور جرمنی میں آف شور ہوا، دیگر قابل تجدید ذرائع، اور ہائیڈروجن پر قریبی تعاون کے منتظر ہیں۔"

ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی، طویل عرصے سے عالمی سطح پر صارفین کے لیے توانائی کی مصنوعات کا ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد فراہم کنندہ ادارہ رہا ہے۔ یہ کمپنی مشرق وسطیٰ میں پہلی ایل این جی پروڈیوسر تھی اور اسے ایل این جی مارکیٹ میں 40 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ یہ اس وقت اپنے قدرتی گیس کے کاروبار کی ایک بڑی توسیع کے درمیان ہے، جو ملکی اور بین الاقوامی طلب کو پورا کرنے کے لیے پیداوار کو تیز کر رہا ہے۔

ابوظہبی کے تیل اور گیس کے وسائل دنیا میں سب سے کم کاربن کی شدت کے حامل ہیں۔ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی، ADNOC کا فلیگ شپ خام تیل، مربن، صنعت کی اوسط سے نصف سے بھی کم کاربن کی شدت کا حامل ہے اور کمپنی 2030 تک اپنے آپریشنز کی کاربن کی شدت کو مزید 25 فیصد تک کم کرنے کے اپنے منصوبوں کو پورا کر رہی ہے۔

ICE فیوچرز ابوظہبی (IFAD) ایکسچینج پر مربن کروڈ کی آزادانہ تجارت کی جاتی ہے، جہاں اسے دنیا بھر کے خریداروں کو ڈیسٹینیشن فری خام تیل کے طور پر فروخت کیا جاتا ہے۔

ٹول ٹپ