ہمیں فالو کریں
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید کی نیویارک میں قبرصی وزیر خارجہ سے ملاقات

اتوار 25/9/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون، نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے موقع پر  ہز ایکسیلینسی لونیس کسولائڈس، جمہوریہ قبرص کے وزیر خارجہ،  سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران، دونوں فریقوں نے متحدہ عرب امارات اور قبرص کے اسٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں دونوں دوست ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس کے ایجنڈے میں شامل امور جن میں موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی اور خوراک کی حفاظت شامل ہیں،کا بھی جائزہ لیا۔

دونوں سفارت کاروں نے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے انکی عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے خطے میں استحکام کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفت پر بات کی۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان، نے متحدہ عرب امارات اور قبرصی تعلقات کی گہرائی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور ہر سطح پر پائیدار ترقی کے حصول کے لیے ان کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے دونوں ممالک کی خواہش کی تصدیق کی۔

اجلاس میں محترمہ ریم بنت ابراہیم الہاشمی، وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون؛ اور سفیر محترمہ لانا نسیبہ، معاون وزیر برائے سیاسی امور اور اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ؛ نے شرکت کی۔

ٹول ٹپ