ہمیں فالو کریں
Banner
وزیر نیوز۔

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زید النہیان کی کنیسٹ کے رکن سے ملاقات

اتوار 18/9/2022

عزت مآب شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، وزیر برائے امور خارجہ اور بین الاقوامی تعاون،نے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سفارت کار کے اسرائیل کے موجودہ سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر کنیسٹ کے رکن موشے گفنی سے ملاقات کی۔

دونوں فریقوں نے 2020 میں دستخط کیے گئے ابراہیم ایکارڈذ امن معاہدے کے فریم ورک کے اندر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران عزت مآب شیخ عبداللہ،نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ پارلیمانی دوستی کمیٹی کے قیام کے لیے کنیسٹ کے اقدام کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تعلقات میں مسلسل اضافے پر روشنی ڈالی۔

کنیسٹ کے رکن موشے گفنی؛ نے بھی خطاب میں عزت مآب شیخ عبداللہ،اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے دورے کا خیرمقدم کیا، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ذرائع کو مضبوط بنانے کے لیے اس تاریخی دورے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر عزت مآب محمد محمود الخجا،نے بھی شرکت کی۔

ٹول ٹپ